Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان کو مشکل کے اس دور سے نکالنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز ایک پلیٹ فارم پر آئیں، فرخ حبیب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان کو مشکل کے اس دور سے نکالنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز ایک پلیٹ فارم پر آئیں، فرخ حبیب

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دبئی: سابق ایم این اے و سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئے روز معاشی طور پرکھوکھلا ہو رہا ہے۔ نوجوانوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے، جوپاکستان کی کل آبادی کا بڑا حصہ ہیں، انہیں ملازمتیں دے کر ہم ان کی زندگیوں کو آسان بنا سکتے ہیں اور اپنی معیشت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں بانی ممبر پی ٹی آئی مڈل ایسٹ، سابق صدر پی ٹی آئی یاسر امتیاز اعوان کی طرف سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے ایک ظہرانہ میں کیا۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، ملک کے معاشی حالات، صحت اور تعلیمی نظام پر بات چیت ہوئی۔

متذکرہ دبئی ملاقات میں دونوں عہدیداران نے کہا کہ ٹیکسوں کا بوجھ عام عوام میں مزید مایوسی اور افسردگی پیدا کررہا ہے، ہمیں اس سلسلے میں کچھ قابل عمل حل فراہم کرنے چاہئیں۔ صحت کی دیکھ بھال کے لئے ہر پاکستانی کو صحت کارڈ کی ضرورت ہے کیونکہ صحت کارڈ نے پاکستان کے ہزاروں لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔ ہمیں ایسی پالیسی کے ساتھ آنا چاہیے جس سے سیاسی جماعتوں یا صوبوں سے قطع نظر پاکستان کے ہر شہر اور گاؤں تک بنیادی سہولیات کی پہنچ کو یقینی بنایا جائے۔

فرخ حبیب اور یاسر امتیاز اعوان نے مزید کہا کہ تعلیم معاشرتی ڈھانچے کا سب سے اہم ستون ہے۔ ہمیں اپنے بچوں اور اسکولوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ ہر سطح پر معیاری تعلیم حاصل کریں۔ پورے پاکستان میں تمام ضلعی سطحوں پر یونیورسٹیاں بنانے پر زور دیا گیا جہاں ایک عام آدمی کے بچے کو سستی اور معیاری تعلیم مل سکے۔

فرخ حبیب اور یاسر امتیاز اعوان نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکومتی پالیسیاں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز ایک پلیٹ فارم پر آئیں اور پاکستان کو مشکل کے اس دور سے نکالنے کی کوشش کریں۔

فرخ حبیب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا ایک ہی مقصد ہونا چاہیے اور وہ ہے پاکستان کی بہتری، پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے ہمیں آؤٹ آف دی باکس سوچنا چاہیے۔ ذاتی اور سیاسی رقابت کو ایک طرف رکھ کر ہم سب کو ایک قابل عمل ماحول بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے جس میں تمام جماعتیں اپنے پیارے پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
moderate rain
28° _ 28°
49%
2 km/h
ہفتہ
28 °C
اتوار
33 °C
پیر
33 °C
منگل
30 °C
بدھ
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

لندن: برطانوی پولیس افسر کے قتل کے الزام میں پاکستانی کو سزا

5 اپریل, 2024

اسٹاک ہوم : سویڈن میں مسجد کی توسیع پر ترکیہ اور پاکستان کے شہریوں کا جشن

20 فروری, 2024

افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹس کی اکثریت سعودیہ میں مختلف مشنز سے جاری ہونے کا انکشاف

6 جولائی, 2024

مسلم لیگ( ن) پرتگال کی صدر شمع بٹ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

25 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں