Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان نژاد کونسلر شکیل احمد نے میئر راچڈیل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، کمیونٹی کی مبارکباد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان نژاد کونسلر شکیل احمد نے میئر راچڈیل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، کمیونٹی کی مبارکباد

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

بولٹن: راچڈیل کے کونسلر شکیل احمد نے میئر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ان کی یہ تقرری مئی 2024میں بلدیاتی انتخابات کے بعد کونسل کے پہلے مکمل اجلاس کے بعد کی گئی تھی۔

ان کے اعزاز میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں سابق میئرز، ڈپٹی لیفٹیننٹ کے ساتھ ساتھ دیگر معزز مہمانوں اور کمیونٹی رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، رخصت ہونے والے میئر کونسلر مائیک ہولی، اور میئر مارگریٹ ہولی نے اپنے عہدے کی چین ان کے حوالے کیں۔

یہ تقریب 2019کے بعد پہلی بار راچڈیل ٹاؤن ہال میں منعقد کی گئی تھی اور اس کا آغاز راچڈیل میوزک سروس کی طرف سے ایک دھوم دھام کے ساتھ ہوا۔ کونسل کے رہنما نیل ایموٹ نے شکیل احمد کی میئر شپ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکیل احمد کئی سالوں سے کونسل میں اپنی اعلیٰ خدمات انجام دے رہے ہیں جس پر انہوں نے شکیل احمد کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی اہلیہ میئرس روبینہ اور کونسلر ریچل میسی کے تعاون سے ایک بہترین میئر ثابت ہوں گے۔

نو منتخب میئرنے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راچڈیل کا میئر منتخب ہونا میرے لیے ایک عزاز کی بات ہے کیونکہ میں اس بارو سے محبت کرتا ہوں اور مجھے اپنے آپ کو راچڈیلین کہنے پر فخر ہے ۔ آج میں جہاں ہوں وہاں تک پہنچنے کے لیے ایک لمبا سیاسی سفر طے کیا ہے اور یہ میرے لیے اور میرے خاندان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میری والدہ اور والد آج ہمارے ساتھ ہوتے تو انہیں بھی انتہائی فخر ہوتا اور میں اپنی کونسل میں اپنے علاقے کیلئے کام شروع کرنے اور ایک مثبت فرق لانے کا منتظر ہوں۔ میری میئر اور کنسرٹ کے ساتھ مل کر ہم اپنے تمام خیراتی اداروں کو سپورٹ کرنے اور ایک قابل ذکر رقم اکٹھا کرنے کے لیے سخت محنت کرنے کا منتظر ہوں۔

شکیل احمد کا آبائی تعلق آزاد کشمیر کے علاقے چھترو سے ہے اور وہ1981 میں آزاد کشمیر سے برطانیہ آئے ابتدائی عرصہ کوونٹری برمنگھم میں گزارا۔

بعد ازاں انہوں نے براڈفیلڈ ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے 1984 میں راچڈیل میں مکمل سکونت اختیار کرلی۔ انہوں نے ہیوی گڈز وہیکل ڈیلیوری ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہوئے، حلقے کے عوام کے اصرار پر 2012 میں عملی طور پر سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا اور اسی سال بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر کنگز وے وارڈ کی نمائندگی کیلئے منتخب ہو گئے۔ان کی اس شاندار کامیابی پر نہ صرف برطانیہ بلکہ آزاد کشمیر سے بھی ان کے عزیز واقارب اور دوست احباب کے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے، جبکہ نومنتخب میئر کی رہائش گاہ پر بھی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

نو منتخب میئر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بحیثیت راچڈیل میئر تمام کمیونٹیز کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے دونوں تہذیبوں کے تعلقات کو مستحکم اور قریب کریں گے اور کوشش کریں گے کہ تمام کے ساتھ بہتر ریلشن شپ قائم کریں کنسورٹ ریچل میسی گزشتہ 6 سالوں سے کونسلر ہیں۔

تقریب کے دوران کونسلر مائیک ہولی کو ماضی کے میئرز کا تمغہ پیش کیا گیا۔ کونسلر جیمز گارٹسائیڈ نے کونسلر ہولی کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے فنڈ ریزنگ اور توانائی کے لیے گزشتہ سال بطور میئر: "مائیک نے اپنے شاندار میئر سال کے دوران انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے میئر شپ کے باعث بہت زیادہ لوگوں سے ملاقات کی ہے اور گزشتہ 12 مہینوں میں اس سے زیادہ مقامات کا دورہ کیا ہے جتنا کہ بہت سے لوگ زندگی بھر میں نہیں کریں گے۔ ریٹائر ہونے والے میئر، کونسلر مائیک ہولی نے کہا کہ یہ ایک اعزاز کی بات ہے اور یہ کتنا شاندار سال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت سارے رہائشیوں، خیراتی اداروں، کمیونٹی گروپس، رضاکاروں، کاروباری شخصیات سے ملنے کا موقع فراہم کیا ہے اور یہ دیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے اور یہی وہ بات ہے جس سے متاثرہ ہو کر اپنے بارو میں جشن منانا ہے۔ بہت سے قیمتی لمحات، کے علاوہ حیرت انگیز طور پر بحال شدہ ٹاؤن ہال کو دوبارہ کھولنے کے لیے ربن کاٹنا میرے لیے ہمیشہ باعث فخر رہے گا اس سال کے لیے کونسل میں ڈپٹی میئر کین ایمسلے کے ساتھ کونسلر جینٹ ایمسلے ہوں گی۔ تقریب کے دوران انہیں بھی اپنی چین پیش کی گئی۔

اس موقع پر راچڈیل کے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے چوہدری شکیل احمد کو مبارکبا دیتے ہوے اسے پاکستان اور آزاد کشمیر کمیونٹی کیلئے فخر قرار دیا اور کہا کہ کمیونٹی کے اندر اتحاد اتفاق کی فضا قائم ہو تو ایسی کئی کامیابیاں ہمارے قدم چومیں گی۔

خیر مقدم کرنے والوں میں ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل چوہدری عدالت، چوہدری خالد محمود، کونسلر راجہ افتخار احمد، محمد شریف، شکیل سلیمان، بابو علی اصغر، قاری سمندر خان، محمد یونس راجہ، محمد جمیل راجہ، محمد خان، جاوید اختر، فاروق قریشی، چوہدری بشیر رٹوی، بولٹن سے صوفی عثمان، مشتاق کونسلر، خرم رؤف، پی پی پی بولٹن کے صدر چوہدری ندیم اقبال، مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ جلیل الرحمٰن، چس نے تیار کیا تھا اور اس میں را کے ڈھول کی تھاپ پر انتہائی ولولہ انگیز انداز میں پر جوش طریقے سے تقریب کا اختتام کیا گیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
51%
3 km/h
بدھ
31 °C
جمعرات
33 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

امریکا سے بے دخل کیے گئے 119 افراد کا جہاز پاکستانیوں سمیت پاناما پہنچ گیا

14 فروری, 2025

کشمیرکمیٹی جدہ نے بھی5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تائید کر دی

4 فروری, 2024

مسقط میں امام علی مسجد میں فائرنگ سے 4 پاکستانی جاں بحق، 30 زخمی

16 جولائی, 2024

اٹلی میں شادی سے انکار پر قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ پاکستان سے گرفتار

1 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں