جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر اور منظم بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم کا ساتواں بورڈ اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایجنسی کی انتظامی و عملی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم علیزہ ریحان نے شرکاء کو ایجنسی کی کارکردگی، انتظامی امور اور جاری صفائی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کے انتظامات، صفائی کے معیار میں بہتری، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے۔
بریفنگ کے دوران ایجنسی کی عملی کارکردگی اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ صفائی کے نظام کو مزید منظم بنایا جائے اور شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے انتظامات کو موثر انداز میں جاری رکھا جائے۔ اجلاس میں اس امر کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی کہ دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت استعمال کیا جائے تاکہ عوام کو صفائی کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے صفائی کے انتظامات کی باقاعدہ نگرانی، ایجنسی کی انتظامی کارکردگی میں بہتری اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت اجاگر کی۔
اجلاس میں ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور عوامی خدمات کے معیار میں اضافے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔


