Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اٹلی میں شادی سے انکار پر قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ پاکستان سے گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اٹلی میں شادی سے انکار پر قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ پاکستان سے گرفتار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

اٹلی میں شادی سے انکار پر اپنی بیٹی کے قتل کے الزام میں سزا پانے والی خاتون کو پاکستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اٹلی کی خبر رساں ایجنسی انسا نے کہا ہے کہ 2021 میں صوبہ ریجیو ایملیا کے قریب علاقے نوولاوا میں 18 برس کی ثمن عباس کو والدین نے اپنے گھر میں قتل کیا تھا۔

51 سالہ نازیہ شاہین اور ان کے شوہر شبیر عباس کو اٹلی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

بیٹی کے قتل کے بعد دونوں میاں بیوی اٹلی سے فرار ہو گئے تھے۔ شبیر عباس کو اگست 2023 میں پاکستان سے گرفتار کر کے اطالوی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ انٹرپول اور پاکستان کی وفاقی پولیس کی مدد سے آزادکشمیر کی سرحد پر واقع ایک گاؤں سے نازیہ شاہین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نازیہ شاہین کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں جمعے کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

اطالوی ججز نے کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ نازیہ شاہین نے بیٹی کا قتل کیا ہو۔

اطالوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ثمن عباس اپنے خاندان کے ہمراہ 2016 میں پاکستان سے نوولارا منتقل ہوئی تھیں۔

2020 میں ثمن عباس کے والدین اپنی بیٹی کی شادی پاکستان میں رہائش پذیر کزن سے کروانا چاہتے تھے۔ ثمن عباس نے اٹلی میں محکمہ سوشل سروسز کو اپنی صورت حال سے متعلق آگاہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے انہیں نوجوانوں کے سینٹر منتقل کر دیا تھا۔

اپریل 2021 میں ثمن عباس کے خاندان نے ان سے سینٹر میں ملاقات کی تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی تھیں اور پولیس کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا تھا کہ ان کا پورا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا ہے۔

ثمن عباس کے چچا دانش حسنین کو قتل میں ملوث ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ ان کے دو کزنز کو بری کر دیا گیا تھا۔

ثمن عباس کی لاش نومبر 2021 میں ایک فارم ہاؤس کے قریب سے برآمد ہوئی تھی۔ ان کے چچا نے پولیس کو بتایا تھا کہ ثمن عباس کو فارم ہاؤس کے قریب دفن کیا گیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
50%
3 km/h
ہفتہ
32 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
32 °C
بدھ
32 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سینیٹر مشاہد حسین سید کوسلک روڈ ایوارڈ سے نوازدیا گیا،احباب مکہ پاکستانی گروپ کی مبارکباد

22 اکتوبر, 2023

اوسلو میں سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری قمر عباس کی بیٹی کی شادی کی تقریب

7 مئی, 2024

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں مینگو میلہ کا افتتاح

24 جولائی, 2024

نمیرہ سلیم خلا کا سیاحتی سفر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں

7 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں