Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کی کمی، کیا اشیائے خورونوش کی قیمتیں اور گاڑیوں کے کرائے بھی کم ہوں گے؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کی کمی، کیا اشیائے خورونوش کی قیمتیں اور گاڑیوں کے کرائے بھی کم ہوں گے؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
16 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ پاکستان میں اس سے پہلے کبھی پیٹرول کی قیمت میں ایک ہی بار 40 روپے فی لیٹر کمی نہیں کی گئی۔

پٹرول کی قیمت میں اضافے سے مسافر بسوں اور ویگنوں کے کرائے بڑھ جاتے ہیں، ٹرینوں کے ٹکٹ، ایئر لائن ٹکٹ، مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

اب نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کیا مسافر بسوں اور ویگنوں کے کرائے کم ہوں گے؟ ٹرینوں کے ٹکٹ، ایئر لائن ٹکٹ اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی ہوگی؟

نگراں حکومت نے اپنے دور کے آغاز ہی سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا شروع کیا۔ صرف ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں 58 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا، تاہم اب ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پہلے یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی اور اب 15 اکتوبر کو پٹرول کی قیمت میں تاریخی 40 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔

عموماً پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے خورونوش، بسوں کے کرائے، ٹرین اور ایئر لائن ٹکٹس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجاتا ہے، لیکن پٹرول کی قیمت میں کمی ہوجائے تو اس وجہ سے اشیائے کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جاتی ہے۔

گزشتہ 2 ماہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرینوں کے کرایوں میں 3 مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ آخری مرتبہ 18 ستمبر کو تمام ٹرین کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا۔

اب ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 26 روپے (8 اعشاریہ 5 فیصد) فی لیٹر کمی ہو چکی ہے۔ امید کی جا رہی کہ ڈیزل کی قیمت میں اس حد تک کمی کے بعد ٹرین کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے گی۔

اشیائے خورونوش سپلائی کرنے والی گڈز کمپنیوں نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج ہی کمی ہوئی ہے، ایک دم سے کرایوں میں کمی نہیں کی جاتی، گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں زیادہ کمی نہیں کی گئی اس لیے کرایوں میں کمی کی امید بھی نہیں ہے۔

چاول اور دالوں کا کاروبار کرنے والے آڑھتیوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 ماہ سے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے آپریشنز سے چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 15 سے 25 فیصد کمی آ کی ہے، اب پٹرول سستا ہونے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ممکن نہیں۔ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے بھی بسوں کے کرایوں میں تاحال کمی نہیں کی ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہماری گاڑیاں ڈیزل پر چلتی ہیں، اور ڈیزل کی قیمت میں زیادہ کمی نہیں کی گئی ہے، ہم نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کرایوں میں معمولی سا اضافہ کیا تھا جس سے کمپنیوں کو کافی نقصان ہوا، تاہم اب ڈیزل سستا ہونے پر کرایوں میں فوری کمی کرنا ممکن نہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
24%
3 m/s
بدھ
28 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
28 °C

تازہ ترین

خصوصی افراد کیلئے وہیل چیئر کے نشان والا شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ
11 نومبر, 2026
مریم نواز نے جہلم کو ایک بھی نیا منصوبہ نہیں دیا، صرف پی ٹی آئی دور کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔ فواد چوہدری
11 نومبر, 2026
جہلم میں نواز شریف اسکول آف ایمیننس 15 دسمبر سے فعال ہوگا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
11 نومبر, 2026
10 ہزار روپے مالی معاونت وصول کرنے کا طریقہ
11 نومبر, 2026
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی تعلیمی خدمات قابلِ ستائش، جہلم میں جامع یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کیا جائے: سرفراز ملک
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں الیکشن کے دوران جیت اور ہار کی آنکھ مچولی، کبھی ایک کیمپ میں جشن، کبھی دوسرے میں خوشی رہی

11 فروری, 2024

جہلم میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف تنظیموں کی پرامن ریلیاں نکالی گئیں

11 اپریل, 2025

سوہاوہ: ڈومیلی میں 9 سالہ بچے کو اغواء کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو عمر قید

1 مئی, 2024

رمضان المبارک میں عبادت اور مخلوقِ خدا کی خدمت پر خصوصی توجہ دی جائے، چوہدری محمد عارف

4 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں