پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے۔
پولیس نے مسروقہ رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان کی شناخت نذر عباس، عبدالرحمٰن اور ساجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان سے تین عدد موبائل، ایک عدد رائفل، ایک عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اور چھینی گئی رقم 20 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔


