Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈومیلی میں سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈومیلی میں سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
6 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈومیلی میں سالانہ نتائج کے اعلان کے سلسلے میں ایک پُروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد شہزاد، ڈپٹی ڈی ای او زنانہ نعیم اختر مرزا، اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول ڈومیلی ذیشان منیر تھے۔

تقریب میں معزز مہمانوں راجہ جہانزیب کیانی، عمیر کیانی، محمد کامران، اسکول کونسل کے ممبران، ڈونرز اور طالبات کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسکول پہنچنے پر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور سابق ہیڈ مسٹریس کوثر سلیم نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر طالبات نے اسٹیج پر مختلف ٹیبلوز اور ثقافتی پروگرامز پیش کیے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ کامیاب طالبات میں مہمانوں نے انعامات بھی تقسیم کیے۔ سابقہ ہیڈ مسٹریس کوثر سلیم نے مہمانوں، کونسل ممبران اور میڈیا نمائندگان میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔

اپنے خطاب میں کوثر سلیم نے کہا کہ انہوں نے اس اسکول میں صرف چھ ماہ خدمات انجام دیں، لیکن اس قلیل عرصے میں اسکول کی حالت کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے اسکول کے درپیش مسائل بھی افسران کے سامنے رکھے اور امید ظاہر کی کہ ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

راجہ جہانزیب کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کو ایک واضح ویژن دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے والدین کو تلقین کی کہ بچوں کو موبائل فون سے دور رکھیں اور تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کی تعریف کی اور اسکول کے لیے مالی تعاون بھی فراہم کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسکول کے مسائل بلال اظہر کیانی تک پہنچا کر ضرور حل کروائے جائیں گے۔

ہیڈ مسٹریس سونیا نوشین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسکول کی سربراہی سنبھال لی ہے اور وہ مہمانوں، والدین اور اسٹاف کی شکر گزار ہیں جنہوں نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول میں نہم جماعت کے لیے ہیلتھ سائنس، بایو سائنس اور کمپیوٹر سائنس کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے، جبکہ چھوٹی جماعتوں میں بھی داخلہ مہم جاری ہے۔

سونیا نوشین نے مزید کہا کہ اسکول میں طالبات کی بہتر تعلیم کے لیے تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں، جن میں کمپیوٹر لیب، لائبریری، سائنس لیب، صاف پانی، صاف ستھرا ماحول، سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی اور مکمل تدریسی عملہ شامل ہے۔ والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی بچیوں کو داخلہ دلوائیں تاکہ وہ مفت کتابیں اور مفت تعلیم حاصل کر سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں اولڈ جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ غیر قانونی یو ٹرن، جان لیوا حادثات میں روز بروز اضافہ

20 اپریل, 2025

پنڈدادنخان: استحصال بالجبر کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، رقم اور موٹر سائیکل برآمد

14 اپریل, 2026

جہلم کے شہریوں کیلئے خوشخبری، مفت پلاٹ اسکیم کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

13 فروری, 2026

ضلع جہلم کے تمام شہری اور دیہی علاقوں کے مرکزی مقامات پر افطار دسترخوان قائم کیے جائیں گے، میر رضا اوزگن

14 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں