جہلم: سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ دین اسلام امن ، سلامتی اور رواداری کا پیغام دیتا ہے، انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
جہلم شہر کی معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کربلا اپنے وجود میںمکمل درسگاہ ہے جس نے کربلا سے درس لیا اس کی دنیا اور آخرت سنور گئی، وجہ تخلیق کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ اسلام نے اپنے نانے کے دین ِاسلام کی بقاء کیلئے میدان کربلا میں جو قربانیاں پیش کیں اور ابدی پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کو عام کرنے میں حضرت امام حسین ؑکی بہن حضرت بی بی زینبؓ کا کردار نا قابل فراموش ہے۔ انہوں نے بھائی کی قربانی کے مقاصد اور پیغام کو جرات اور بہادری سے دنیا میں پھیلا یا جس کی انسانیت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ حضرت امام حسین ؑکی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صرف کالا لباس پہن لینا ہی کافی نہیں بلکہ لباس کے ساتھ ساتھ کردار میں حسینیؑ افکار کی خوشبو بھی آنی چاہئیے ۔


