سوہاوہ: صدر سوہاوہ بار ایسوسی ایشن راجہ سہیل شفیق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی وفد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر سے ملاقات، سوہاوہ شہر میں رکشوں اور دکانوں میں لگائے جانے والے میوزک کے خلاف بھر پور ایکشن کا فیصلہ، دکانداروں اور رکشہ ڈرائیورز کو فوری نوٹس جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر سوہاوہ بار ایسوسی ایشن راجہ سہیل شفیق ایڈووکیٹ کی قیادت میں بار کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شہر بھر میں رکشہ ڈرائیوروں اور دکانداروں کی طرف سے لگائے جانے والے میوزک کی نشاندہی کی۔
اس پر اسسٹنٹ کمشنر فضائل مدثر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے رکشہ ڈرائیوروں اور دکانداروں کو تنبیہ کے نوٹس جاری کیے جس میں دکانداروں اور رکشہ ڈرائیوروں کو وارننگ دی گئی کہ آئندہ کسی رکشہ ڈرائیور یا دکاندار نے اونچی آواز میں میوزک لگایا تو اس کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر نے سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے کی گئی نشاندہی کو خوش آئند کرار دیا اور کہا کہ بار اور انتظامیہ کے درمیان روابط سے شہر اور اہلیان سوہاوہ کی بہتری کے لیے جو اقدامات اٹھانے پڑے اٹھائے گے۔


