Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان کو اس وقت لوٹنے والے نہیں بلکہ دینے والے لیڈروں کی ضرورت ہے، شاہد خا قان عباسی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان کو اس وقت لوٹنے والے نہیں بلکہ دینے والے لیڈروں کی ضرورت ہے، شاہد خا قان عباسی

نوید بٹ
نوید بٹ
29 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پیرس: پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرست اعلیٰ معروف کاروباری شخصیت ابراہیم ڈار کی طرف سے عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں فرانس کے شہر سارسل کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا گیا ۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فرانس بزنس کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ملک کے اندر جو تفریق ہے اس کو ختم کیا جائے۔ ہم نے اپنی تاریخ مسخ کردی ہے، تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ اکثریت ہم سے علیحدہ ہوئی نا کہ اقلیت۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے حالات ہر حوالے سے خراب ہیں اور خراب تر ہوتے جارہے ہیں اور نہ ہی کوئی امید نظر آ رہی ہے۔ سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ ٹیکس ادا کریں کیونکہ وہ عوام پر ٹیکس لگاتے ہیں، اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ دھڑلے سے ٹیکس ادا نہیں کرتے، تمام آئینی عہدے دار ہر روز آئین توڑتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 77 سال میں ایک الیکشن بھی غیر متنازعہ نہیں ہوا اور نہ ہی عوام کی رائے کا احترام کیا گیا۔ ن لیگ کی حکومت میں ہر اچھے برے فیصلے کا حصہ دار ہوں ۔ ہمارے ملک میں سیاستدانوں کا احتساب کرنے کے لئے نیب کا ادارہ بنایا گیا ہےلیکن اس ادارے کی وجہ سے آج کوئی بیوروکریٹ کام کرنے کو تیار نہیں کہ کل کو مجھے نیب کو بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے ملک پر 32 سال حکومت کی ہے اور باقی کے سال بالواسطہ حکومت کی ہے، عدلیہ بھی اب اس کا حصہ بن چکی ہے، دنیا کا کوئی ملک ایسے نہیں چل سکتا۔ ملک میں سیاست کا کردار ختم ہو چکا ہے، لکھ پتی سیاست میں آنے کے اب ارب پتی ہوچکے ہیں، سیاست پیشہ نہیں ہے بلکہ رضاکارانہ ذمہ داری ہے،سیاست ایک کمٹمنٹ ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاستدان میں تین وصف ہونے چاہئے، ڈگری نہیں تعلیم چاہئے، زندگی کا تجربہ چاہئے ، کوئی کاروبار یا کوئی نوکری کی ہو، سیاسی نظام کے بارے آگاہی ہو، دنیا کے بارے آگاہی ہو۔ ہمارے وزراء کو علم ہی نہیں کہ ملک کو آگے لے جانے کے لئے ہمیں کیا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ صرف تین الیکشن فری اینڈ فئیر کروادیں آپ کا ملک ٹھیک ہوجائے گا۔ عوام کی فلاح معیشت سے ہوگی، کمزور معیشت سے ملک آگے نہیں جا سکتا،ہمارے ملک کی معیشت اپنے قرضوں کا سود ادا نہیں کرسکتی لیکن ہمارے حکمرانوں کو اس کی پروا ہی نہیں ہے۔ بجلی کے بلوں میں اضافہ معیشت کی ناکامی ہے، حکمرانوں کی ناکامی ہے،ہمارے نظام کی ناکامی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں کا مطمع نظر صرف اور صرف کرسی ہے، ہم نے انتشار کو بڑھاوا دیا ہے۔آج سب کو پاکستان کی حقیقت ٹی وی یا اخبارات میں جو کچھ دیکھائی جاتی ہے وہ بالکل مختلف ہے اور میں نے کبھی پاکستانی نیوز پڑھی نا دیکھی۔

تقریب کےآخر میں پاکستان بزنس فورم کے سرپرست ابراہیم ڈار نے شاہد خاقان عباسی، بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی مصروفیات چھوڑ کر ان کی دعوت پر تشریف لائے۔ تقریب میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس سے فرانس بزنس کمیونٹی کے ممبر مطمئن نظر آئے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
53%
3 km/h
بدھ
34 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستانی طالبہ نے دبئی میں پاکستان کا نام روشن کردیا

30 اپریل, 2024

پاکستان تمام طرح کے چیلنجز سے نکل رہا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سراج الحق

5 اپریل, 2025

یواے ای میں بارشیں، پاکستانی خاندان کا بچوں کی کتابوں سمیت سب کچھ تباہ ہوگیا

26 اپریل, 2024

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کو واپس لے جانے میں برطانیہ ناکام، بچے دادا کے سپرد

26 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں