جہلم میں گیس سلنڈر دھماکے میں میاں بیوی اور ان کا پانچ سالہ بیٹا بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، خاتون اور پانچ سالہ بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ واقعہ جہلم کے نواحی علاقہ شیخ قریشیاں میں پیش آیا ہے جہاں ایک گھر میں زوردار سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 32 سالہ خرم شہزاد، 26 سالہ سحرش اور ان کا بیٹا پانچ سالہ بیٹا عبداللہ آگ سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون اور اسکے پانچ سالہ بچے کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کھاریاں برن یونٹ منتقل کیا گیا ہے. خاتون کچن میں امور خانہ داری سرانجام دینے کے لئے موجود تھی کہ کچن میں رکھا سلنڈر زور دھماکے سے بلاسٹ ہوگیا ہے جسکے نتیجے میں سارا واقعہ رونما ہوا ہے۔
ہسپتال ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماں کے جسم کا حصہ 70 فیصد سے زائد جبکہ بیٹے کا جسم 40 فیصد سے زائد جھلس چکا ہے جنہیں ہسپتال میں طبعی امداد دی جارہی ہے۔


