Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مظلوم فلسطینیوں پر بدترین مظالم، اسرائیل کے خلاف ’’اسٹاپ دی وار‘‘ کی بولٹن میں احتجاجی ریلی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مظلوم فلسطینیوں پر بدترین مظالم، اسرائیل کے خلاف ’’اسٹاپ دی وار‘‘ کی بولٹن میں احتجاجی ریلی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
21 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن: نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے تاریخ کے بدترین مظالم کے خلاف اسٹاپ دی وار کے زیراہتمام برطانیہ کے سب سے بڑے ٹاؤن بولٹن میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو بولٹن کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ٹاؤن ہال کے وکٹوریہ اسکوئر پہنچی، جہاں سیکڑوں لوگ پہلے سے ریلی کے منتظر تھے۔

ریلی اجتماع کی شکل اختیار کرگئی۔ ریلی میں بچے، بوڑھے اور نوجوانوں کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ریلی میں فلسطینی پرچم کے علاوہ لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فری فلسطین کے نعرے درج تھے۔ سردی اور بارش کے باوجود ر یلی کے شرکا تقریباً2گھنٹے تک احتجاج کرتے رہے۔ ریلی میں لوگوں نے بلاامتیاز رنگ و نسل کےشرکت کی ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے معروف عالم دین علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج فلسطینی مسلمانوں پر جس طرح سے عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے ان کے پاس نہ پانی، نہ خوراک اور نہ ہی ادویات موجود ہیں، یہ صورتحال کسی بڑے انسانی المیہ کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا اقوام متحدہ، او آئی سی اور بین الاقوامی برادری نے اگر اپنا کردار ادا نہ کیا تو پوری دنیا اس جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما راجہ محمد عارف نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان عوام اور اسلامی ریاستوں کو اس صورتحال پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے اسرائیل کی کھلی جارحیت کو روکنا چاہئے ، عالمی برادری اسرائیل کے جرائم کو جس طرح سے نظر انداز کررہی ہے اس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کیلئے بنائی گئی غیر مناسب عالمی پالیسی مایوسی اور شدت پسندی کو ہوادےرہی ہے، اس کا پوری مسلم امہ کو نوٹس لینا چاہئے۔

نوجوان مقرر احمد سلیم نے فلسطین کی صورتحال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو بڑا دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ فلسطین انسانی سانحے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جس پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہئے کہ وہ فلسطین پر اسرائیلی حملوں کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اسٹاپ دی وار کے رکن جان مارٹن نے کہا کہ فلسطین کے نہتے اور مظلوم عوام پر اسرائیل کا حملہ ملکی دہشت گردی اور انسایت پر حملہ ہے جس پر او آئی سمیت دیگر فورم کو بھی اس جارحیت کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

اسٹاپ دی وار کی خاتون رکن کترینہ نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ نہ صرف دہشت گردی ہے بلکہ انسانی جانوں کا ضیاع ہے، ایسی صورتحال پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے، ریلی سے مسعود احمد اور صوفیہ امین نے بھی خطاب کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
clear sky
23° _ 23°
67%
1 km/h
جمعہ
33 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
30 °C

تازہ ترین

کھیوڑہ کی پہاڑیوں میں بیوہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم چکوال سے گرفتار
8 اکتوبر, 2026
جہلم میں روہتاس روڈ کے قریب 12سالہ لڑکا کنویں میں گر کر جاں بحق
8 اکتوبر, 2026
کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی شرائط عائد، ٹیکس ادائیگی تک این او سی جاری نہیں ہوگا
7 اکتوبر, 2026
جہلم کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، جی ٹی روڈ سمیت گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی کا کام تیز
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ مل گیا
7 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اوورسیز باشعور ہیں، تمام قوتوں کو یکجا ہو کر سیاسی و معاشی بحران کا حل تلاش کرنا ہوگا، بیرسٹر امجد ملک

8 جنوری, 2025

مسلمان برطانیہ چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں، برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ

8 دسمبر, 2023

صدر پاکستان انتخابی نتائج میں تاخیر پر قوم کو اعتماد میں لیں، افضل چوہدری

11 فروری, 2024

اوپی ڈبلیو سی، الزہرہ اسلامک سینٹر اور کونسلرز فورم کے تعاون سے پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے وٹفورڈ میں نادرا سرجری

11 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں