Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: ڈومیلی اور گردونواح میں 144 ملی میٹر بارش ، متعدد منی ڈیم ٹوٹنے سے بستیاں زیر آب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: ڈومیلی اور گردونواح میں 144 ملی میٹر بارش ، متعدد منی ڈیم ٹوٹنے سے بستیاں زیر آب

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
30 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: تحصیل سوہاوہ، ڈومیلی اور گردونواح میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی،متعدد بستیاں اور نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، متعدد منی ڈیم ٹوٹ گئے، ریسکیوٹیموں نے متاثرہ لوگوں کو ریسکیوکرکے محفوظ جگہ منتقل کردیا، بودلہ سے شہر کوجانےوالی سڑک پانی میں بہہ گئیں، بڑاگواہ اور گردونواح میں 144ملی میٹر بارش ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں چار روز سے جاری بارش کے سلسلہ نے تحصیل سوہاوہ، ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں تباہی مچادی، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے، گلیاں نالیاں تالاب کامنظرپیش کرنے لگی۔

ڈومیلی کے علاقے میں بھاٹی ڈیم سمیت متعدد منی ڈیم ٹوٹنے سے کئی آبادیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ مل کھوکھراں، جھنگ کھوکھراں، آئمہ اور بھگوالہ میں برساتی نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہواجس سے گھریلوں سامان کو نقصان پہنچا۔ مائر میں دو بارہ تعمیرہونے والی پلی پانی میں بہہ گئی، دونوں دیہاتوں کاآپس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

بودلہ کےمقام پر دینہ شہر سے ملانے والی واحد سڑک بھی پانی بہا کرلے گئی جس سے آمدورفت معطل ہوگئی، متعددبجلی کے پول گرگئے جبکہ مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں، دیواریں گرنے اور لینڈسلائیڈنگ کے واقعات بھی رونماہوئے۔ پھڈیال اور آڑا بشارت کے درمیان لینڈسلائیڈنگ سے دونوں اضلاع (جہلم اور چکوال) کا آپس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔کافی لوگوں کامالی نقصان ہوا۔

ریسکیوٹیمیں نےامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے پھڈال، بودلہ، بڑاگراں اور دیگرجگہوں سے متاثرہ لوگوں کو ریسکیوکرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ عبداللہ ایلیمنٹری سکول میں پانی داخل ہوگیا، برساتی نالوں میں شدید طغیانی ہے۔ پدھری بڑاگواہ میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے زیادہ واقعات رونماہوئے۔

سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ اور گردونواح میں 144ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کابھی امکان ہے۔

ریسکیو 1122 کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور کسی سیاسی نمائندے نے متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
scattered clouds
38° _ 38°
39%
3 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی ٹھان لی، ٹیلی کام آپریٹرز ’طلب‘

6 مئی, 2024

حکومت بجلی کے نرخوں میں مستقل ریلیف دینے کیلئے کام کر رہی ہے، بلال اظہر کیانی

21 اگست, 2024

کرنسی نوٹ پر موجود اس جملے کا مطلب کیا ہے، کیا آپ نے اس جملے پر غور کیا ہے؟

3 دسمبر, 2023

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد جہلم میں کرایہ ناموں میں کمی کر دی گئی

20 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں