جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل ہو گئے، صدر حاجی زاہد حسین بٹ، سینئر نائب صدر سیف ریاض اور نائب صدر شیخ سعید زمان ساہنی منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2024-26 مکمل ہوگئے جس میں یونائٹیڈ ویٹرن گروپ نے برتری حاصل کرلی۔ انتخابات کے دوسری اور آخری مرحلہ میں صدر حاجی زاہد حسین بٹ، سینئر نائب صدر سیف ریاض اور نائب صدر شیخ سعید زمان ساہنی منتخب ہو گئے۔
نو منتخب صدرحاجی زاہد حسین بٹ نے یونائٹیڈ گروپ کا شکریہ اداکیا اور کہا میں اپنے دوستوں کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا، میرا شوق تھا کہ میں جس طرح اپنے محلے کے کام کرتا ہوں جہلم کی عوام کے لئے بھی میں کام آ سکوں۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے صنعت کار، بڑے صنعت کار اور جہلم کی انڈسٹری کو ساتھ لے کر چلیں گے اور دن رات جہلم کی ترقی کے لئے کوشاں رہیں گے۔
حاجی زاہد حسین جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تمام عہدیداران وممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ضلع کی ترقی کے لئے متحد ہو کر کام کریں گے۔
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے نو منتخب اراکین کو مبارکباد دی اور الیکشن کمیشن اور سٹاف کو الیکشن کامیاب بنانے پر سراہا۔


