Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستوں کو منجمد کرنے کا اعلان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستوں کو منجمد کرنے کا اعلان

اے پی پی
اے پی پی
15 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لئے کمیشن کی طرف سے 28 ستمبر سے 25 اکتوبر 2023 تک انتخابی فہرستوں کو غیر منجمند کرنے کے اقدام سے فائدہ اٹھائیں۔

اتوار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 اکتوبر 2023 تک تمام اہل افراد جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہو وہ اپنے ووٹ کا اندراج کراسکتے ہیں، اگر کوائف یا ایڈریس میں کوئی غلطی ہو وہ بھی درست کی جا سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق قانون کے مطابق ووٹ کا اندراج ووٹر کا اکے شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا موجودہ پتہ پر کیا جاتا ہے ۔ تیسرے ایڈریس پر کسی ووٹ کا اندراج نہیں ہو سکتا۔تاہم سرکاری ملازمین اگر کسی دوسرے ضلع یا صوبے میں تعینات ہیں تو اپنی پوسٹگ والی جگہ پر اپنا اور فیملی کا ووٹ درج کرا سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کےذریعے سے عوام کو ووٹ کے اندراج، اخراج ودرستگی کے بارے میں مسلسل آگاہی فراہم کر رہا ہے جوکہ 25 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا۔

مزید الیکشن کمیشن نے تمام 8 لاکھ سے زائد افراد جن کو نادرا کی طرف سے شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں انکا ڈیٹا یکم اکتوبر 2023 کو نادرا سے حاصل کر لیا تھا جس کی ڈیٹا انٹری جاری ہے اور یہ تمام اہل افراد آئندہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر یں گے ۔اس کے علاوہ بھی 25 اکتوبر 2023 کیونکہ الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، اخراج ودرستگی کی تاریخ مقرر کی ہے ۔

لہٰذا ایسے تمام افراد جن کو 25 اکتوبر 2023 تک شناختی کارڈ جاری ہونگے ان کے ووٹوں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بطور رجسٹریشن آفیسر تعینات ہیں اور ووٹ اندراج میں تمام افراد کو مکمل سہولت دی جارہی ہے ۔

نیز ووٹ کا اندراج اور منتقلی فارم 21 پر ہوتی ہے جو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تمام اہل پاکستانیوں بشمول خواتین، نوجوان، افراد باہمی معذوری، اقلیتی برادری سے اپیل کی ہے کہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں کیونکہ اب صرف 10 دن رہ گئے ہیں اور 25 اکتوبر 2023 کو ملک بھر میں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیا جائے گا جس کے بعد کسی بھی ووٹ کا نہ ہی اندراج ہو سکے گا اور نہ ووٹ کی منتقلی ہو سکے گی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 28 ستمبر کو عام انتخابات کی تیاریوں کے تحت ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 20 جولائی کو ووٹرز لسٹیں منجمد کی تھیں تاہم بعد میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ووٹرز لسٹیں 25 اکتوبر 2023 تک غیر منجمد رہیں گی تاکہ تمام اہل افراد اپنے ووٹ کا اندراج کروا سکیں، 25 اکتوبر تک ووٹ کا اخراج، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف درستی کی جا سکتی ہے۔

اس سے ایک دن قبل الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری دی تھی۔ ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کی گئیں جو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان: مویشیوں میں لمپی اسکن کی بیماری پھیلنے لگی، محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں حرکت میں آگئیں

11 اگست, 2026

دینہ میں انجمن بہبود مریضاں کے زیر اہتمام 55 فری آئی کیمپ، سینکڑوں مریضوں کا مفت آپریشن

15 نومبر, 2024

دینہ: اقدام قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم چار سال بعد قانون کی گرفت میں آ گیا

27 مارچ, 2026

پنڈدادنخان میں خاتون سمیت 4 افراد کا دو بہنوں پر مبینہ تشدد، ڈیڑھ سالہ بچی چھین لی

12 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں