Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: حج پیکج اقساط میں، خواتین عازمین کیلئے بھی اہم خبر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

حج پیکج اقساط میں، خواتین عازمین کیلئے بھی اہم خبر

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
7 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

وزارت مذہبی امور کی جانب سے تیار کی گئی حج پالیسی کے تحت امسال حج پیکج ادائیگی اقساط میں کی جا سکے گی اور خواتین بغیر محرم کے حج پر جا سکیں گی۔

وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی تیار کر لی ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے، یہ پالیسی کابینہ کے سامنے پیش کی جا چکی ہے اور اس میں اہم تبدیلیاں شامل کی گئی ہیں، جن کا مقصد حج کے اخراجات کو مزید قابل رسائی بنانا اور حج کے دوران حاجیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

حج پیکج کی قیمتوں میں ایک اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ اس میں اقساط کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی، نئی سکیم کے تحت حج پیکج کو 3 اقساط میں تقسیم کیا جائے گا، ابتدائی طور پر تقریباً 2 لاکھ روپے کی فیس کے ساتھ درخواست جمع کروائی جا سکے گی، حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد حاجی کو 50 فیصد رقم کی ادائیگی لازمی طور پر کرنی ہوگی، باقی رقم کو حج فلائٹ سے کم از کم اڑھائی ماہ قبل متعلقہ بینک میں جمع کرانا ضروری ہوگا۔

اس کے علاوہ وزارت مذہبی امور نے 12 سال سے کم عمر بچوں اور مختلف بیماریوں کے شکار افراد کو حج پر جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ حج کے دوران ممکنہ صحت اور سیکیورٹی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دورانِ حج کسی حاجی کے انتقال کی صورت میں مالی معاوضے میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، گزشتہ سال تک انتقال کی صورت میں جو زر تلافی 10 لاکھ روپے تھی اب اسے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔

پرائیویٹ حج آرگنائزرز کو ہر حاجی کی انشورنس کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ حاجیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے، خواتین کے حوالے سے ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت جاری رکھی جائے گی، تاہم شادی شدہ خواتین کو اپنے شوہر سے اور غیر شادی شدہ خواتین کو والدین سے اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ نئی حج پالیسی سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں اور عالمی وبا کے بعد کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے، اس پالیسی کا مقصد پاکستان کے عوام کو بہترین سہولت فراہم کرنا اور حج کے دوران ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
39%
1 m/s
اتوار
20 °C
پیر
29 °C
منگل
30 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
29 °C

تازہ ترین

نادرا نے مسافروں کے لئے اہم پیغام جاری کردیا
8 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جہلم آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا، حافظ اعجاز محمود جنجوعہ
8 نومبر, 2026
عاصمہ اعجاز ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات، نوٹیفیکیشن بھی جاری
8 نومبر, 2026
اللہ کریم نے اس کرہ ارض پر تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
8 نومبر, 2026
پنڈدادنخان: پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے، شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف حل اولین ترجیح ہے۔ آر پی او بابر سرفراز الپا
8 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستانیوں کے لیے 10ترقی یافتہ ممالک میں ملازمت کے بہترین مواقع

31 دسمبر, 2023

موسم کی تبدیلی‘ عمرہ زائرین کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

7 نومبر, 2024

جہلم پولیس نے گمشدہ 7 سالہ بچے اور بزرگ خاتون کو لواحقین سے ملا دیا

2 اپریل, 2025

ضلع جہلم میں رواں سال کی چوتھی پولیو مہم 16 دسمبر کو شروع ہو گی، میثم عباس

13 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں