Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: گجرات میں کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی دفنا دی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

گجرات میں کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی دفنا دی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 نومبر, 2024
شیئر کریں
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
شیئر کریں

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں ایک کسان کا خاندان خبروں کی زینت بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس خاندان نے اپنی ’خوش قسمت‘ گاڑی کی تدفین بہت ہی عظیم الشان طریقے سے کی جس کے لیے تقریب منعقد کی گئی تھی۔

جمعرات کو گاؤں میں سنجے پولارا نامی کسان اور اس کے خاندان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں تقریباً 1500 لوگوں نے شرکت کی جن میں مذہبی شخصیات اور عقیدت مند بھی شامل تھے۔

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے پولارا اور اس کے خاندان نے اس موقع پر اپنے فارم میں مذہبی رسومات ادا کیں اور ان کی 12 سال پرانی گاڑی کو دفنانے کے لیے 15 فُٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا۔

گاڑی کو پھولوں اور ہاروں سے سجا کر دھوم دھام سے گڑھے تک لے جایا گیا اور ہرے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا، اس موقع پر کسان کے اہلِ خانہ نے پوجا کی اور گاڑی پر پھول بھی نچھاور کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سب کے دوران وہاں موجود پنڈت اور دیگر افراد مذہبی کلمات پڑھتے رہے، ان تمام کاموں کے بعد مٹی ڈالنے اور گاڑی کو دفن کرنے کے لیے کھدائی کرنے والی مشین کا استعمال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے پولارا کا سورت میں تعمیراتی کاروبار ہے، انہوں نے گاڑی کو دفنانے کی تقریب پر 4 لاکھ روپے خرچ کیے۔

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

ان کا کہنا ہے کہ کچھ مختلف کرنا چاہتا تھا تاکہ آنے والی نسلیں اس کار کو یاد رکھیں جو ہمارے خاندان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے پولارا نے کہا کہ میں نے یہ گاڑی تقریباً 12 سال پہلے خریدی تھی جس سے خاندان میں خوش حالی آئی، کاروبار میں کامیابی دیکھنے کے ساتھ ساتھ میرے خاندان کی عزت بھی بڑھی۔

سنجے پولارا نے کہا کہ گاڑی میرے اور میرے خاندان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی، اسے بیچنے کے بجائے میں نے اسے اپنے فارم پر کھڑا کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تدفین کی جگہ پر ایک درخت لگانے کا ارادہ رکھتا ہوں تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے یاد دہانی کرا سکوں کہ خاندان کی خوش قسمت گاڑی درخت کے نیچے دفن ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
50%
4 km/h
بدھ
35 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب میں قومی دن پر ایک ساتھ 4 چھٹیاں مل گئیں

20 ستمبر, 2024

بنگلا دیش کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

9 ستمبر, 2024

اسکول میں چھٹی کروانے کیلیے 14 سالہ لڑکے نے دوسری جماعت کے طالبعلم کو قتل کردیا

27 دسمبر, 2024

16 جنوری کو دنیا بھر میں انٹرنیٹ بند ہونے والا ہے؟ بڑی پیشگوئی کردی گئی

15 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں