Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ملک بھر میں وی پی این سروسز میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ملک بھر میں وی پی این سروسز میں خلل کی وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
11 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان میں گزشتہ روز متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) تک محدود رسائی کی شکایات آرہی ہیں جس کی وجہ ’سسٹم میں خرابی‘ کو قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز انٹرنیٹ صارفین نے شکایت کی کہ وہ فکسڈ براڈ بینڈ اور موبائل ڈیٹا دونوں پر ہی وی پی این تک رسائی حاصل نہیں ہورہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جب کہ ڈان کے رابطہ کرنے پر بھی ترجمان نے سوالات کا جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ وی پی این اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن بند ہو۔

پاکستان میں رواں سال فروری کے بعد وی پی اینز کے استعمال میں اس وقت اضافہ ہوا جب حکومت کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

رواں سال کے آغاز میں انٹرنیٹ کی بندش یا سست روی کے باعث متعدد صارفین مجبوراً پراکسی نیٹ ورکس کا استعمال کررہے تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے متعدد وی پی اینز کو بلاک کردیا ہے۔

تاہم، حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وی پی اینز تک رسائی میں خلل ’مختصر‘ تھا اور اس کی وجہ سسٹم میں ’خرابی‘ تھی۔

اس حوالے سے معلومات رکھنے والے انڈسٹری کے ایک ذرائع نے ڈان کو بتایا ’ہمیں حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے وی پی اینز تک رسائی تقریباً ایک گھنٹہ یا 30 منٹ کے لیے متاثر ہوئی تھی۔‘

انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے اس مسئلے کی تصدیق کی۔

متعدد صارفین نے وی پی این سروسز ’وی پی این انلمیٹڈ‘ اور ’ٹنل بیئر‘ پر سروس میں تعطل کی شکایت کی، سائٹ پر درج کی گئی تمام شکایات کا تعلق ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک سے کنیکٹ ہونے میں مشکلات کے حوالے سے تھا۔

ویب سائٹ پر موجود گراف میں دیکھا گیا ہے کہ وی پی این ان لمیٹڈ کے صارفین سروسز میں تعطل کے حوالے سے رپورٹ کیا جس میں 10 رپورٹس شام 6 بج کر 15 منٹ پر درج کی گئی ہیں، اسی طرح ٹنل بیئر کے صارفین نے رات 7 بج کر 29 منٹ پر وی پی این کے حوالے سے شکایات درج کروائیں۔

انڈسٹری کے 2 مختلف ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اس تعطل سے ان کاروباری اداروں پر بھی اثر پڑا جنہوں نے اپنے وی پی اینز پی ٹی اے میں رجسٹرڈ کروا رکھے ہیں۔

ٹیلی کام ریگولیٹر نے سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز، فری لانسرز اور غیر ملکی مشنز کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ وہ کسی بھی خرابی کی صورت میں بلا تعطل سروس کے لیے اپنے وی پی این اور انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) ایڈریس رجسٹر کروائیں۔

ستمبر میں جب صارفین کی جانب سے مسلسل انٹرنیٹ کی سست روی اور بندش کی شکایات کی جارہی تھی تو اس وقت اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا ’پی ٹی اے اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کی بہتری کے لیے انٹرنیٹ کی بلاتعطل رسائی انتہائی اہم ہے، یہی وجہ ہے کہ سافٹ ویئر ہاؤسز، کاروباری اداروں اور آئی ٹی کمپنیوں کے لیے وی پی این کے آئی پی ایڈریس رجسٹرڈ کیے جارہے ہیں‘۔

پی ٹی اے کے مطابق سال 2020 سے اب تک 20 ہزار سے زائد وی پی اینز اور آئی پی ایڈریسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

ڈیجیٹل حقوق کی وکیل فریحہ عزیز نے کہا کہ یہ ان ’من مانییوں سے‘ روزمرہ کی زندگی متاثر ہوتی ہے اور اس سے لوگوں کے کام میں خلل پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے اور حکومت میں سے کسی نے بھی اب تک وی پی اینز کے حوالے سے واضح جواب نہیں دیا، وی پی اینز کے حوالے سے صرف یہ کہا گیا کہ وہ رجسٹریشن کے عمل میں ہیں۔

ڈیجیٹل حقوق کے ایک اور کارکن اسامہ خلجی نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے لوگوں سے کچھ لوگوں سے رابطہ کیا جنہوں نے وی پی این سروسز میں تعطل کا سامنا کرنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ اقدام ریاست کی جانب سے وی پی اینز پر پابندی لگانے کے منصوبے کے مطابق ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس سے کاروبار پر، خاص طور پر مالی اور ٹیکنالوجی سے متعلق صنعتوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔‘

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ایپل اپنے آپریٹنگ سسٹمز میں بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار

11 مارچ, 2025

نیلی آنکھوں والے سارے لوگ کس کی نسل سے ہیں؟

7 ستمبر, 2024

سام سنگ کی ایم سیریز کے دو فونز پیش

27 فروری, 2025

زونگ نے انٹرنیشنل ڈائریکٹ ڈائلنگ کے ساتھ جہلم کے صارفین کیلئے ’’اپنا شہر ہائبرڈبنڈل‘‘ متعارف کرادیا

6 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں