Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ، ’تنخواہ نکلوانے گیا تو 5 ہزار کے دو جعلی نوٹ ملے‘
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ، ’تنخواہ نکلوانے گیا تو 5 ہزار کے دو جعلی نوٹ ملے‘

اردو نیوز
اردو نیوز
15 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

علی عباس راولپنڈی میں ایک نجی کمپنی کے ملازم ہیں اُنہوں نے اپنا سیلری اکاؤنٹ راولپنڈی شہر میں ہی موجود ایک نجی بینک میں کھلوا رکھا ہے جسے وہ اپنی ماہانہ تنخواہ اور دیگر مالی لین دین کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

32 سالہ علی عباس ہر ماہ کے آغاز پر اپنی تنخواہ اکاؤنٹ میں آنے پر نجی بینک کے اے ٹی ایم سے کچھ رقم کیش نکالتے ہیں جس سے وہ گھر کا سودا سلف اور دیگر اخراجات پورا کرتے ہیں۔

علی عباس کو جب اکتوبر کی پہلی تاریخ کو اپنے بنک کی جانب سے تنخواہ اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کا پیغام آیا تو اُنہوں نے حسب معمول اپنے بینک کی اے ٹی ایم سے کچھ کیش نکلوانے کا ارادہ کیا۔

اُنہوں نے اُس دن دفتر سے جلدی چھٹی لے لی اور پھر گھر کے راستے میں ہی آنے والے نجی بینک کے اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے کے لیے برانچ کے باہر پہنچ آئے۔

اُنہوں نے اے ٹی ایم سے 30 ہزار روپے نکلوائے جس میں 5 ہزار روپے کے 5 نوٹ موجود تھے۔ وہ کیش نکلوانے کے بعد سیدھے گھر پہنچ گئے اور پھر اپنی فیملی کے ساتھ مصروف ہو گئے۔

علی عباس اگلے روز اپنی بیوی کے ہمراہ قریبی سٹور پر گئے جہاں سے انہوں نے گھر کا سودا سلف خریدا۔ اُنہوں نے کیش کاؤنٹر پر اپنے سودا سلف کے لیے رقم کی ادائیگی کی تو سٹور کے کیشیئر نے اُن کے 5 ہزار کے نوٹوں کی بغور جانچ پڑتال شروع کر دی۔

علی عباس نے سودا سلف کی خریداری پر 5 ہزار کے 4 نوٹ یعنی 20 ہزار روپے کیشیئر کو دیے تھے جس میں سے 5 ہزار کے 2 نوٹوں کو ایک طرف رکھ کر کیشیئر نے اپنے مینیجر کو بلا لیا اور پھر دونوں نے مل کر دوبارہ اُن نوٹوں کا معائنہ کیا۔

بالآخر سٹور کے مینیجر اور کیشیئر نے علی عباس کو بتا دیا کہ آپ کے 5 ہزار کے 2 نوٹ یعنی 10 ہزار روپے جعلی ہیں۔ یہ بات علی عباس کے لیے باعث حیرت تھی کیونکہ اُنہوں نے یہ رقم تو گزشتہ روز بنک کے اے ٹی ایم سے نکلوائی تھی۔

علی عباس کی طرح پاکستان کے کچھ دیگر شہروں سے بھی اسی طرح کے چند کیسز سامنے آئے ہیں جن میں بینک کے اے ٹی ایم سے نکلوائی جانے والی رقم میں سے 5 ہزار کے دو سے تین جعلی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔

اس بات کی تصدیق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بھی ہوئی جہاں سینیٹر منظور کاکڑ نے سٹیٹ بینک حکام اور ایک نجی بینک کے سی ای او سے استفسار کیا تھا کہ اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کیسے برآمد ہو سکتے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے جاننے والے ایک نوجوان کا ذکر کیا جس نے نجی بنک کے اے ٹی ایم سے کیش نکلوائی اور اُسے بعد میں معلوم ہوا کہ پانچ ہزار کے 3 نوٹ جعلی ہیں۔

حالیہ عرصے کے دوران پاکستان میں جعلی کرنسی کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سٹیٹ بینک حکام کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں 5 ہزار کے جعلی نوٹ زیادہ استعمال ہو رہے ہیں۔ جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے سٹیٹ بینک موجودہ کرنسی نوٹوں میں جدید فیچرز کی شمولیت اور پھر پلاسٹک کرنسی کو مارکیٹ میں لانے جیسے اقدامات پر کام کر رہا ہے۔

راولپنڈی میں نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 5 ہزار کے 2 جعلی نوٹ نکلنے والے معاملے پر متاثرہ شہری علی عباس نے اٗردو نیوز کو بتایا ہے کہ اُن کے لیے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلنا ایک غیرمعمولی واقعہ تھا۔

وہ بتاتے ہیں کہ پہلے کبھی اُن کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا نہ ہی اُنہوں نے کسی ایسے واقعے کے بارے میں کچھ سُنا تھا تاہم ساتھ ہی اُنہوں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ وہ آنے والے پیر کو ہی بینک کی برانچ جائیں گے اور سٹاف کے سامنے سارا معاملہ رکھیں گے۔

علی عباس اگلے سوموار صبح سویرے متعلقہ بینک پہنچ گئے اور برانچ مینیجر کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔ علی عباس کے مطابق ابتدا میں تو بنک مینیجر نے یہ ماننے سے انکار کیا تاہم میرے اصرار پر اُنہوں نے سی ٹی ٹی وی فوٹیج نکلوائی جس میں مجھے بینک کے اے ٹی ایم سے کیش نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

’اب اُنہیں اس بات کی تو تسلی ہو گئی تھی کہ میں نے اُن کے اے ٹی ایم سے کیش نکلوائی ہے تاہم ابھی بھی میرے پاس کوئی شواہد موجود نہیں تھے کہ 5 ہزار کے جعلی نوٹ وہی ہیں جو اے ٹی ایم سے نکلوائے۔ اس لیے بینک مینیجر نے مجھے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کل دوبارہ آنے کی درخواست کی اور بتایا کہ اس دوران ہم معاملے کی اندرون خانہ تحقیقات کریں گے۔

علی عباس جب اگلے دن دوبارہ نجی بنک کی برانچ گئے تو اُنہیں بحث کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی کیونکہ بینک مینیجر اُن کو دس ہزار کے جعلی نوٹوں کے بدلے میں الگ سے 10 ہزار روپے ادا کر دیے۔

فائل فوٹو: اے ایف پی

بینک کے اے ٹی ایم میں جعلی نوٹ کیسے آ سکتے ہیں؟

اُردو نیوز نے اس سوال کا جواب جاننے کے لیے اسلام آباد کے ایک نجی بینک میں بطور مینیجر کام کرنے والے اعجاز احمد سے رابطہ کیا۔ اُنہوں نے بینکوں کے اے ٹی ایم میں ڈالی جانے والی کیش سے متعلق بتایا کہ عام طور پر اے ٹی ایم میں سٹیٹ بینک سے لائی جانے والی کیش یا روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ سے آنے والی کیش ڈالی جاتی ہے۔

اُنہوں نے سٹیٹ بینک سے آنے والی کیش میں تو جعلی کرنسی کے امکانات کو بہت کم قرار دیا ہے تاہم اُن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ سے آنے والی کیش میں جعلی نوٹ شامل ہو سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر اے ٹی ایم سے نکلنے والے جعلی نوٹ بھی مارکیٹ سے آنے والے کیش ہو گی۔

کیا اے ٹی ایم میں کیش ڈالنے سے قبل کرنسی کے اصل یا جعلی ہونے کی تسلی نہیں کی جاتی؟

اعجاز احمد نے اُردو نیوز کے اس سوال پر کہ کیا اے ٹی ایم میں کیش ڈالنے سے قبل کرنسی کی اصل یا جعلی ہونے کی تسلی نہیں کی جاتی کے جواب میں واضح کیا کہ کسی بھی بینک میں آنے والی رقم کو مشین اور انسانی ہاتھ دونوں طریقوں سے چیک کیا جاتا ہے کہ کہیں کوئی نوٹ جعلی نہ نکلے۔

اسی طرح بنک کے اے ٹی ایم میں بھی کیش ڈالنے سے قبل عمومی طور پر بنک کے کیشیئر کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اّس کرنسی کا تسلی سے معائنہ کرے۔ تاہم انسانی غلطی کی وجہ سے یا بعض اوقات مشین بھی ایک بار چیک کرنے سے جعلی کرنسی کی نشاندہی کرنے میں کامیاب نہیں ہوتی اور یوں جعلی نوٹ بھی اے ٹی ایم مشین تک جا سکتے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو سٹیٹ بینک حکام اور متعلقہ نجی بینک کے سی ای او نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ اے ٹی ایم میں سے جعلی نوٹ نکلنے کے معاملے پر سخت اقدامات کریں گے تاکہ اے ٹی ایم سمیت بینکوں میں جعلی کرنسی کے داخلے کاکوئی راستہ نہ بچے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
broken clouds
35° _ 35°
52%
3 km/h
منگل
34 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: نقب زنی کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد

12 ستمبر, 2025

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے انتخابات، راجہ شاہد اقبال صدر اور آصف شبیر جنرل سیکرٹری منتخب

15 جنوری, 2026

ضلع جہلم کے تمام ریلوے اسٹیشن کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلال اظہر کیانی

11 اپریل, 2025

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کرسمس کے موقع پر مسیحی قیدیوں کے لیے خصوصی تقریب، تحائف کی تقسیم

25 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں