جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کرسمس کے موقع پر مسیحی قیدیوں کے ساتھ خوشی کے لمحات منانے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جیل انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی ہدایات کے تحت مسیحی قیدیوں کے لیے خاص اہتمام کیا، جس میں کرسمس کی خوشیوں کو بانٹنے کے لیے خصوصی ملاقاتیں اور دیگر انتظامات شامل تھے۔
تقریب کے دوران مسیحی قیدیوں کو تحائف پیش کیے گئے اور ان کے ساتھ کرسمس کا تہوار منایا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم نے اس موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مذہبی تہواروں کے دوران قیدیوں کے جذبات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ جیل میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


