Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ناروے کا وہ مقام جہاں کام کیلئے نہ ویزا کی ضرورت ہے اور نہ کسی اجازت کی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ناروے کا وہ مقام جہاں کام کیلئے نہ ویزا کی ضرورت ہے اور نہ کسی اجازت کی

جزائر کا مجموعہ سویلبارڈ سال میں بیشتر وقت برف سے ڈھکا رہتا ہے، کام کے زیادہ مواقع میسر نہیں۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پس ماندہ ممالک میں کون ہے جو یورپ میں کام کرنے اور سکونت اختیار کرنے کا خواہش مند نہیں۔ یورپ میں کام کرنا اور وہاں آباد ہونا آسان نہیں۔ ویزا بھی مشکل سے ملتا ہے اور ورک پرمٹ بھی تاہم یورپ میں ایک مقام ایسا ہے جہاں رہنے اور کام کرنے کے لیے کسی ویزا کی ضرورت ہے نہ پرمٹ کی۔

ناروے میں آرکٹک سرکل سے کچھ اوپر چند جزائر کا مجموعہ ہے جو سال کے بیشتر وقت برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ جزائر کے اس مجموعے کا نام سویلبارڈ ہے۔

جزائر کی یہ کمیونٹی منفرد بھی ہے اور خوش دل بھی۔ یہ لوگ باہر سے آنے والوں کا گرم جوشی سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہاں رہنے کے لیے ویزا درکار ہے نہ ورک پرمٹ۔

سویلبارڈ ناریجین حکومت کے ماتحت ہے۔ یہاں کے لیے امیگریشن پالیسی انتہائی منفرد ہے۔ 1920 کی سویلبارڈ ٹریٹی کے تحت کسی بھی ملک کے شہری یہاں رہ سکتے ہیں، کام کرسکتے ہیں، اِن جزائر کے قدرتی حُسن کو دریافت کرکے اُس سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

دنیا بھر میں جو بھی چاہے، اپنا ذاتی سامان بیگ میں ڈالے اور بیگ کو کاندھے پر لٹکاکر سویلبارڈ کا رُخ کرسکتا ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ سویلبارڈ تک پہنچنے کے لیے آپ کو مین لینڈ ناروے سے گزرنا پڑے گا۔ ناروے شینگن ایریا کا حصہ ہے۔ اگر آپ کا تعلق کسی ایسے ملک سے ہے جس کے شہریوں کو ناروے پہنچنے کے لیے شینگن ویزا لینا پڑتا ہے تو پھر آپ کو ناروے سے گزرکر سویلبارڈ پہنچنے کے لیے بھی ویزا لینا پڑے گا۔

سویلبارڈ میں ملازمت کے مواقع محدود ہیں۔ وہاں پہنچنے والے بیرونی افراد ٹورسٹ گائیڈ یا ہوٹل اسٹاف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ بہت سے محققین قدرتی حُسن کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کے لیے اِن جزائر کا رُخ کرتے ہیں۔

سویلبارڈ کا موسم بہت عجیب ہے۔ سردیوں میں یہاں درجہ حرارت منفی 20 سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے اور تاریکی کا دورانیہ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔ موسمِ سرما کے دوران لوگوں کو 24 گھنٹے روشنی ملتی ہے۔ یہاں مکانات کم اور کرایا بہت زیادہ ہے۔ اور ہاں، تنہائی کا احساس بھی انسان کو بہت پریشان کرتا ہے۔

سویلبارڈ میں سماجی بہبود سے متعلق خدمات میسر نہیں اس لیے ہیلتھ کیئر پر بہت خرچ کرنا پڑ سکتا ہے۔ صرف ہنگامی بنیاد پر طبی سہولتیں میسر ہیں۔ اگر آپ وہاں طویل مدت تک قیام کا ارادہ رکھتے ہیں تو ہیلتھ انشورنس لازم سمجھیے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ایک بار ادائیگی سال بھر سفر،وز ایئر نے پرکشش آفر متعارف کرادی

19 اگست, 2024

اس بار حج گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ روپے سستا ہوگا

16 نومبر, 2023

بیرون ممالک نوکری کیلئے جانے والوں کی تعداد میں بڑی کمی

6 مارچ, 2024

سعودی عرب نے طیاروں کی خریداری کا سب سے بڑا معاہدہ کرلیا

22 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں