جہلم: 2024 ءضلع جہلم کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں ناکام رہا۔
2024ء میں عوامی مسائل جوں کے توں برقرار رہے جبکہ سیاسی منظرنامے میں حیرت انگیز تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔ وزیرِاعظم میاں شہباز شریف اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وعدوں کے باوجود ضلع کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری نہ ہوسکے۔
اہم منصوبوں میں جہلم تا لِلہ دورویہ سڑک، جہلم اور ٹوبہ کے ٹراما سینٹرز، خواتین کالج ڈنگی، پلی ڈسٹرکٹ پبلک اسکول شامل ہیں جن کے کام تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ ناقص سیوریج سسٹم، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی عدم دستیابی، اور سول اسپتال کی زبوں حالی جیسے مسائل عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں، جو منتخب ممبران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
شہریوں نے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فوری فنڈز جاری کروائے جائیں اور ان منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔


