Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بیرون ملک بہترین ڈرائیور بھیجنے کے لیے جہلم میں عالمی معیار کی تربیت کا آغاز
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بیرون ملک بہترین ڈرائیور بھیجنے کے لیے جہلم میں عالمی معیار کی تربیت کا آغاز

اردو نیوز
اردو نیوز
9 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان میں ٹرک ڈرائیور ہوں یا پھر عام کار یا گاڑی چلانے والے ڈرائیور ان میں سے اکثریت کی خواہش یہ ہوتی ہے کہ وہ بیرون ملک روزگار حاصل کر کے وہاں گاڑی چلائیں اور بہتر آمدن حاصل کر سکیں۔

یہی وجہ ہے کہ کام یا روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں میں عام مزدوروں کے بعد دوسری بڑی کیٹیگری ڈرائیورز کی ہے۔

بیورو آف امیگریشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو سال میں چار لاکھ کے لگ بھگ پاکستانی ڈرائیوروں نے بیرون ملک ملازمت حاصل کی۔

اعداد وشمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر دو لاکھ کے لگ بھگ ڈرائیورز بیرون ملک بالخصوص خلیجی ممالک میں روزگار حاصل کرتے ہیں۔ یہ ڈرائیور اگرچہ ماہر اور لائسنس یافتہ ہوتے ہیں لیکن پاکستان کا لائسنس بیرون ملک تسلیم نہیں کیا جاتا جس وجہ سے ان میں سے اکثر کو دوبارہ سے ٹیسٹ دے کر لائسنس حاصل کرنا پڑتے ہیں۔

اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور عالمی منڈی میں پاکستانی ڈرائیوروں کی مانگ مزید بڑھانے کے لیے این ایل سی نے بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کا آغاز کیا ہے۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کے جہلم کی تحصیل دینہ میں واقع این ایل سی ڈرائیونگ سکول کو سوئٹزرلینڈ کی انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونین (آئی آر یو) اکیڈمی کی ایسوسی ایٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔

این ایل سی کے اس سکول میں پاکستانی ڈرائیورز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی۔

این ایل سی کے سکول میں پاکستانی ڈرائیورز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی۔ فوٹو: این ایل سی

این ایل سی ڈرائیونگ سکول نے حال ہی میں اپنے انسٹرکٹرز کو انٹرنیشنل روڈ یونین اکیڈمی کے ماہرین کے ذریعے ایک خصوصی تربیتی پروگرام کے تحت ٹریننگ دلوائی۔ اس تربیت میں حادثات کی روک تھام اور محفوظ ڈرائیونگ کے جدید طریقے شامل تھے۔

این ایل سی کے انسٹرکٹرز نے نہ صرف یہ تربیت مکمل کی بلکہ بین الاقوامی معیار پر مبنی عملی اور تحریری امتحانات بھی پاس کیے۔ اب یہ انسٹرکٹرز دیگر ڈرائیوروں کو عالمی معیار کے مطابق تربیت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر مجاز ہیں۔

این ایل سی کا کہنا ہے کہ حادثات کی روک تھام اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے چار ہفتوں کی مدت پر مشتمل کورسز کا آغاز کرے گا۔ اس کورس کے شرکا کو آئی آر یو اکیڈمی کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے، جو آن لائن بھی قابل رسائی ہوں گے۔

یہ سرٹیفکیٹس ڈرائیورز کے لیے بین الاقوامی سطح پر ملازمت کے حصول کے مواقع بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

این ایل سی کے مطابق عالمی سطح پر ہنرمند اور تصدیق شدہ ڈرائیورز کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور یورپ میں تاہم، پاکستانی ڈرائیورز اکثر بین الاقوامی سطح پر درکار سرٹیفیکیشن اور مہارت کی کمی کے باعث مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔ این ایل سی کے اس نئی اقدام کا مقصد اس خلا کو پُر کرنا ہے اور پاکستانی ڈرائیوروں کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنا ہے۔

دینہ میں واقع این ایل سی ڈرائیونگ سکول کو بین الاقوامی ڈرائیونگ انسٹیٹیوٹ کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ فوٹو: این ایل سی

اس سلسلے میں این ایل سی نے بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای او ای) سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرے، جس کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند ڈرائیورز کے لیے آئی آر یو سرٹیفیکیشن کو لازمی قرار دیا جائے۔

یہ اقدام نہ صرف پاکستانی ڈرائیورز کے لیے ملازمت کے مواقع میں اضافے کا سبب بنے گا بلکہ پاکستان کی افرادی قوت کو عالمی سطح پر قابل قبول بنانے میں بھی مدد دے گا۔

این ایل سی کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) امجد جمیل اقبال نے اس اقدام کو قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف پاکستانی افرادی قوت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے کردار کو بھی مزید نمایاں کرے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ زیادہ سے زیادہ ڈرائیورز اس تربیتی پروگرام میں حصہ لیں تاکہ وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں اور بین الاقوامی سطح پر ملازمت کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز نے این ایل سی کے اقدام کے حوالے سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا اغاز کر دیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
few clouds
39° _ 39°
33%
2 km/h
منگل
40 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ میں ڈاکخانہ کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

8 مئی, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبے جاری ہے، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی

1 مارچ, 2025

چینی کی شدید قلت؛ جہلم کے شہری اور دکاندار پریشان، ذخیرہ اندوزی سے مصنوعی بحران پیدا ہو گیا

16 اگست, 2025

جامع مسجد نور سکھا جہلم میں ایک پُرنور اور روحانی اجتماع کا انعقاد

7 اکتوبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں