جہلم: جادہ جی ٹی روڈ کے مقام پر موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان خوفناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر میاں بیوی سوار تھے کہ پیچھے سے ٹرک نے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں 40 سالہ عدیل غفور ولد محمد غفور جو کہ کھاریاں کے رہائشی تھے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ 29 سالہ ارم شہزادی شدید زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون اور جاں بحق ہونے والے شخص کی میت کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے ٹرک کو لے کر فرار ہو گیا۔


