جہلم: پنجاب حکومت نے بھی 5 فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پانچ5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق5 فروری کو تمام دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔
خیال رہے اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2025 کیلئے 17 عوامی تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے، جن میں 5 فروری کی چھٹی بھی شامل ہے۔ 5 فروری بروز بدھ کشمیر یکجہتی دن کے طور پر منایا جائے گا۔


