Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: محرم الحرام؛ شہریوں کا قبرستانوں کا رخ، مرحومین کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی اور پھول نچھاور کرنے کا سلسلہ جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

محرم الحرام؛ شہریوں کا قبرستانوں کا رخ، مرحومین کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی اور پھول نچھاور کرنے کا سلسلہ جاری

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
1 جولائی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: عشرہ محرم الحرام کے دوران جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے قبرستانوں میں شہریوں کی آمد کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

شہری بڑی تعداد میں اپنے مرحوم والدین، رشتہ داروں اور عزیزوں کی قبروں پر حاضری دے رہے ہیں، قرآن پاک کی تلاوت، فاتحہ خوانی، قبروں کی صفائی و مرمت اور پھول نچھاور کرنے جیسے مذہبی و روایتی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

عام دنوں میں ویران دکھائی دینے والے قبرستانوں میں ان دنوں رونق کا سماں ہے، جبکہ پھول بیچنے والوں، گورکنوں اور قبروں کی مرمت کرنے والوں کا کاروبار بھی خوب چمک اٹھا ہے۔ پھول بیچنے والے دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود شہری بڑی عقیدت سے پھول خرید کر اپنے مرحومین کی قبروں پر نچھاور کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بزرگ شہریوں محمد جاوید انور بھٹی، میاں محمد اسحاق اور حاجی تاج دین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران قبرستانوں میں آنا ایک پرانی روایت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "جب انسان قبرستان آتا ہے تو اسے اپنی موت کا بھی احساس ہوتا ہے، اور یہ شعور پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں بھی ایک دن اسی مقام پر آنا ہے”۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ ایام محض غم و سوگ کے ہی نہیں بلکہ خود احتسابی، عہد نو اور زندگی کے مقصد کو سمجھنے کے لیے بھی اہم ہیں۔ قبرستانوں کی رونقیں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ شہداء کربلا کے ایام ہمیں صرف ماضی کی یاد نہیں دلاتے بلکہ ہمارے اپنے پیاروں کی یادیں بھی تازہ کر دیتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
49%
1 km/h
اتوار
34 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت اور طبی سہولیات کا معائنہ کیا

8 مئی, 2024

ملک کی بقا اور ترقی کے لیے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

21 اکتوبر, 2025

خواتین اساتذہ کیلئے ہفتے اور اتوار کی چھٹی کا فیصلہ

13 اگست, 2024

پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی کے باعث گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

16 فروری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں