Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم چیمبر آف کامرس کا ماہانہ اجلاس، عہدیداران و اراکین کی بھرپور شرکت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم چیمبر آف کامرس کا ماہانہ اجلاس، عہدیداران و اراکین کی بھرپور شرکت

چوہدری سہیل عزیز
چوہدری سہیل عزیز
10 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کا ماہانہ اجلاس حاجی زاہد حسین بٹ کی زیرِ صدارت نئیر افتخار قریشی ہال میں منعقد ہوا، جس میں عہدیداران اور اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے اور اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا، جس کا شرف حمزہ خلیل کو حاصل ہوا۔ بعدازاں حمزہ خلیل نے دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کی مالیاتی رپورٹ پیش کی، جس پر شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں سینئر نائب صدر سیف ریاض، نائب صدر شیخ سعید زمان ساہنی اور ایگزیکٹو ممبران چوہدری سہیل عزیز، راجہ فرخ توقیر، شیخ عادل احسان، محمد سلیم، مامون مصطفیٰ بٹ، غلام مصطفیٰ بٹ، محمد اکرام، محمد ندیم خان، محمد ضیغم عرفان، ذیشان ندیم جرال، الحاج عزیز احمد چوہدری اور راجہ شہزاد احمد نے شرکت کی۔

اجلاس میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کی تعمیر اور ممبرشپ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس دوران دیگر اہم مسائل بھی زیر بحث آئے، جن کے حل کے لیے اتفاقِ رائے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی۔

حاجی زاہد حسین بٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا تاکہ کاروباری برادری کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس کے اختتام پر ایگزیکٹو ممبر راجہ شہزاد احمد کی جانب سے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
light rain
31° _ 31°
65%
4 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ذکر اللہ مومن کے لیے غذا اور دوا ہے، دنیا کی تپش میں باطنی اصلاح ناگزیر ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

20 جون, 2025

جہلم: دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 20 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

17 مئی, 2025

جہلم میں سود کا دھندہ نئے طریقے سے شروع ، سودی مافیا نے شہریوں کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا

18 جنوری, 2024

عام انتخابات: جہلم میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری، تگڑے امیدوار سامنے آ گئے

23 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں