Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں نان رجسٹرڈ نجی سکولوں کی بھرمار، بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں نان رجسٹرڈ نجی سکولوں کی بھرمار، بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
10 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر کے گنجان آباد علاقوں اور مضافات میں نان رجسٹرڈ نجی سکولوں کی بھرمار، ناقص تعلیمی معیار، غیر معیاری عمارتیں اور نا تجربہ کار اساتذہ بچوں کے مستقبل سے کھیلنے لگے۔ غیر رجسٹرڈ سکولوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، کھیل کے میدانوں کا فقدان اور غیر معیاری تدریسی عمل کے باعث والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور اس کے گردونواح میں بے شمار غیر قانونی نجی سکول قائم ہو چکے ہیں، جہاں تعلیم کے نام پر لوٹ مار جاری ہے۔ یہ سکول دو سے چار کمروں پر مشتمل مخدوش عمارتوں میں قائم ہیں، جہاں نہ تو روشنی اور ہوا کا مناسب انتظام ہے اور نہ ہی صفائی کے معیاری اصولوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ان نجی سکولوں میں میٹرک اور ایف اے پاس ناتجربہ کار خواتین اساتذہ کو 10 سے 15 ہزار روپے کی معمولی تنخواہ پر بھرتی کر کے تدریسی عمل سونپا جا رہا ہے، جبکہ سکول مالکان بھاری فیسوں کے نام پر لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں۔ غیر معیاری تدریسی عمل کی وجہ سے بچوں کی تعلیمی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نان رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور انہیں بند کرایا جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تعلیم کے نام پر کاروبار کرنے اور بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں تاکہ معیاری اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم شہرکی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم، بدترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

27 جنوری, 2024

جہلم : محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنایا جائے گا، ضلعی انتظامیہ 24 گھنٹے الرٹ ہے، سنیہ صفی

26 جون, 2025

الیکشن کمیشن نے ضلع جہلم کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے فارم 45 جاری کردیے

5 مارچ, 2024

جہلم میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

8 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں