Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ میں غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے دوکانداروں کو 2 دن کی مہلت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ میں غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے دوکانداروں کو 2 دن کی مہلت

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
12 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے دوکانداروں کو 2 روز کی مہلت دے دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مین بازار، منگلا روڈ، داتا روڈ سمیت دیگر مقامات پر قائم غیر قانونی پختہ تھڑے، ٹھیے، دیواریں اور سائن بورڈز فوری طور پر ہٹائے جائیں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے دینہ شہر کا دورہ کیا اور مختلف بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی دوکانوں کے اندر رہ کر کاروبار کریں، شٹر سے باہر سامان رکھنے یا راستہ روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین، تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا، ہیڈ کلرک میاں سہیل سمیت دیگر متعلقہ عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل کمیٹی کو ہدایت جاری کی کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے، خاص طور پر نالیوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام دوکاندار 2 دن کے اندر اپنی تجاوزات ختم کریں، بصورت دیگر انہیں از خود ہٹا دیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر میں خوبصورتی اور یکسانیت برقرار رکھنے کے لیے تمام دوکانوں کے سائن بورڈ ایک جیسے بنانے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد دینہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور عوام کو پیدل چلنے میں سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے تاجروں اور شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ شہر کو خوبصورت اور منظم بنایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

جہلم: تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
20 ستمبر, 2026
سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

میٹرک امتحانات میں جامعہ رحمانیہ رضویہ سوہاوہ کے طلبہ کی شاندار کامیابی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر لی

8 اگست, 2026

ضلع جہلم میں پنجاب کسان کارڈ کی تقسیم کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے، چوہدری ندیم خادم

11 ستمبر, 2024

دینہ میں چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

7 مئی, 2026

جہلم پولیس نے گیس سلنڈر چوری کرنے والے دو چوروں کو دھر لیا

7 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں