جہلم کی معروف سماجی بزرگ شخصیت چوہدری رحم داد آف کنتریلہ کے پوتے، معروف سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری اختر اقبال عرف سونی گجر آف کنتریلہ کے بھتیجے چوہدری عباد حسن اورچوہدری احتشام اسلم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ شادی کی تمام تقریبات بخیر و خوبی انجام پائیں۔
دعوت ولیمہ کی ایک بڑی اور پروقار تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبانوں میں چوہدری رحم داد گجر، چوہدری اختر اقبال عرف سونی گجر، چوہدری محمد افضل گجر، چوہدری محمد اسلم گجر، چوہدری محمد اکرم گجر اور دیگر فیملی ممبران شامل تھے جو آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے رہے۔
یہ دعوت ولیمہ ایک بڑے سیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمایاں مہمانوں میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم گجر، سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد، ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے صاحبزادےچوہدری عمار فرخ، تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر فضل الحق فضلی، تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری راشد گھرمالہ، چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، نائب صدر مرزا قدیر بیگ، مرزا راحیل بیگ، ڈیجیٹل میڈیا کے صدر فضل حسین خان، انیس الرحمن بٹ، چوہدری سعید احمد، دانیال عابد، چوہدری تصور حسین،چوہدری ظفر نور، مرزا فاران بیگ، عبدالرحمن قادری، محمد شیر خان، شیخ ذوالفقار علی اور کاشف تنویر کیانی شامل تھے۔
اس موقع پر مہمانوں نے دلہا حضرات کو مبارکباد دی اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ دعوت ولیمہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تقریب کو یادگار بنا دیا۔


