Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 مارچ, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے واسا ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور نکاسی آب کے جاری منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نارتھ زون کے علاقے سلمان پارس میں موجود نالے کی توسیع کے کام کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کام کی رفتار اور معیار کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ نالے کی چوڑائی میں اضافے سے علاقے میں نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہونا چاہیے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ساؤتھ زون کے علاقے سعیلہ کا دورہ کیا جہاں نئے نالے کی تعمیر کا کام رکا ہوا تھا۔ انہوں نے موقع پر کام کی بندش کی وجوہات کا جائزہ لیا اور واسا ٹیم کو فوری طور پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے ان اہم منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام تعمیراتی کام مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے واسا افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں رہ کر نالوں کی توسیع اور تعمیراتی کاموں کی نگرانی کریں تاکہ شہریوں کو درپیش سیوریج کے مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

شہریوں نے سلمان پارس میں نالے کی توسیع اور سعیلہ میں رکے ہوئے تعمیراتی کام کو دوبارہ شروع کروانے پر ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں بکری چوری کرنے والا گینگ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

20 اپریل, 2024

’مختصر تھا مگر سنہری دور تھا‘، ٹک ٹاکر شیرا کی وفات پر ہر آنکھ اشک بار

2 ستمبر, 2024

52 فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف نکلے ، گیلپ سروے

25 نومبر, 2024

انسداد پولیو سال نو کی پہلی مہم 8 تا 12 جنوری تک جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

6 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں