Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: میئر برمپٹن مسٹر پیٹرک براؤن کی طرف سے پاکستانی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

میئر برمپٹن مسٹر پیٹرک براؤن کی طرف سے پاکستانی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

کینیڈا میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین اور ڈائریکٹر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائر پورٹ لمیٹڈ محمد جاوید چودھری نے کہا ہے کہ کینیڈا کے معاشرے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہاں تمام مذاہب کے افراد بڑے خلوص اور پیار محبت سے آپس میں مل جل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میئر برمپٹن مسٹر پیٹرک براؤن کی طرف سے پاکستانی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افطار ڈنر میں ممبر پارلیمنٹ شفقت علی، ایم پی سونیا سدھو، طاہر چودھری، طارق چودھری، طاہر خاں، انور چٹھہ، عبدالرشید بھائی، قمر علی، میاں توحید، میاں وقاص، چودھری جاوید اقبال، محمد آصف، میاں زاہد، غلام نبی، حسن جاوید چودھری، شہروز جاوید چودھری، میاں ندیم،عمیر خاں، رانا حسیب، مرتضی جوئیہ اور بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ میزبانوں میں علاقائی کونسلر نجوت کور برار بھی موجود تھیں۔ محمد جاوید چودھری نے کہا کہ ر میئر برمپٹن مسٹر پیٹرک براؤن نے برمپٹن کے سرکردہ مسلمانوں کو افطار ڈنر میں مدعو کرنے کی روایت قائم کرکے مسلمانوں کے ساتھ اپنے بہتر تعلقات کا جو عملی ثبوت دیا ہے اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انہیں مبارک پیش کرتے ہیں اور توقع ظاہر کرتے ہیں اتحاد و اتفاق کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر پیٹرک براؤن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے الیکشن میں اور ان کی کامیابی کے بعد مسلمانوں خصوصاً پاکستانیوں کے بھرپور تعاون کا بطور خاص ذکر کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ مسلمان کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ تقریب سے ممبر پارلیمنٹ شفقت علی اور سونیا سدھو نے بھی خطاب کیا جبکہ مسجد ابراہیمی کے انور چٹھہ کی طرف سے برمپٹن سٹی ہال مغرب کی ا ذان نے روح پرو ر سما ں پیدا کیا۔ اس ہال میں ا ذان اور پھر باجماعت نماز سے برمپٹن میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
scattered clouds
38° _ 38°
39%
3 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

یورپی یونین، بلجیم اور لکسمبرگ میں سفیر پاکستان کی دونوں ملکوں کی کمیونٹی کے ساتھ کھلی کچہری

28 جولائی, 2024

اولڈہم: سابق امام اور خطیب مولانا عبدالعزیز وفات پاگئے

26 دسمبر, 2024

بولٹن میں جشن میلاد النبیؐ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، دکانوں اور مکانوں کو بھی سجا دیا گیا

13 ستمبر, 2024

میرپور ایئرپورٹ مہم کی حمایت اور رہنماؤں کو تعاون کا یقین دلاتا ہوں، لارڈ قربان

13 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں