Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کاروباری اداروں اور فری لانسرز کیلئے بڑی خوشخبری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کاروباری اداروں اور فری لانسرز کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دنیا کی ممتاز فنانشل ٹیکنالوجی کمپنی پیونیر(Payoneer) نے پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، انٹرپنیورز اور فری لانسرز کیلئے کراس بارڈر ادائیگیوں کو بڑھانے کیلئے پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک کے ساتھ شراکت داری کرلی۔

میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامرعلی اور Payoneer کے کنٹری منیجر محسن مظفرکی موجودگی میں میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ میزان بینک کے صارفین اب اپنے Payoneerاکاؤنٹس کو بینک کی موبائل ایپ سے لنک کر کے متعدد عالمی کرنسیوں میں براہِ راست اپنے میزان بینک کے مقامی اکاؤنٹس سے رئیل ٹائم میں انخلا کرسکتے ہیں۔

موبائل ایپ کے سیملس انضمام سے پاکستان میں کاروباری ادارے دنیا بھر کے کلائنٹس، وینڈرز اور مارکیٹ پلیسز سے آسانی کے ساتھ فنڈز حاصل کرسکتے ہیں جو انہیں اپنے صارفین کیلئے "مقامی ” بناتا ہے چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔ اس طرح میزان بینک کے صارفین ملٹی کرنسی بیلنس کی نگرانی، شفاف ایف ایکس ریٹس، بغیر کسی پوشیدہ چارجز، پہلے سے دستیاب ذاتی تفصیلات، ایس ایم ایس کے ذریعے فوری تصدیق اور اکاؤنٹ سے منسلک کرنے کے ایک آسان عمل سمیت متعدد فوائد تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

یہ انضمام پروسیڈزریلائزیشن سرٹیفکیٹ(ePRC) کو یقینی بناتا ہے جو میزان بینک کی طرف سے ریگولیٹری کی پابندی، ٹیکس فائلنگ اور برآمدی چھوٹ کے حصول کیلئے ایک ضروری دستاویزہے جو ہر ٹرانزیکشن کے ساتھ جاری کی جائے گی اور یہ پاکستان کے ایس ایم بیز(SMBs) کیلئے کراس بارڈر تجارت میں ایک اہم قانونی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ یہ شراکت داری تیزی سے ترقی کرتی ہوئی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کیلئے بہت اہم ہے۔

مالی سال 2023-24 میں ملک کی آئی ٹی برآمدات 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 اعشاریہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پاکستان کے 1 اعشاریہ 5 ملین سے زائد پروفیشنلز کی متحرک فری لانسر کمیونٹی نے ملک کی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 350 ملین ڈالر کا حصہ ڈالا ہے۔ اس موقع پر Payoneer کے کنٹری منیجر محسن مظفر نے کہاکہ میزان بینک کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، ہم پاکستانی کاروباری اداروں کو فنانشل مینجمنٹ ٹولز تک رسائی فراہم کررہے ہیں جو ان کوعالمی سطح پر توسیع میں مدد، پاکستان کے برآمدی منظر نامے کے ارتقا کے ساتھ ساتھ ان کی ترقی میں مدد فراہم کرے گا، ہم پاکستان میں کاروبارکو عالمی سطح پر ترقی کی منازل طے کرنے اور ملک کی ڈیجیٹل برآمدات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ ٹرانزیکشن اینڈ انٹرنیشنل بینکنگ گروپ عبداللہ احمد نے کہا کہ ہمارا مضبوط ڈیجیٹل انفرااسٹرکچراور موجودہ دور کی باہمی مربوط عالمی معیشت میں گہری مہارت ہمیں Payoneer کیلئے ایک مثالی اسلامک بینکنگ پارٹنر بناتی ہے۔

یہ انضمام مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے انوویشن کو آگے بڑھانے اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو ایتھیکل اور اسلامی مالیاتی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے ہمارے مشترکہ وژن کی عکاسی ہے۔ ہم ذمہ دار اور جامع بینکنگ سلوشن کے ذریعے کاروباری اداروں اور انفرادی صارفین کو یکساں طورپر بااختیاربنانے کیلئے ایک کامیاب تعاون کے منتظر ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
54%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
28 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ریسکیو 1122 ضلع جہلم کی کارکردگی رپورٹ جاری، ماہ اکتوبر میں 1964 افراد کو ریسکیو کیا گیا

1 نومبر, 2024

یہ مصنوعی مٹھاس فالج اور ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

8 جون, 2024

جہلم: یونین کونسلز کی حد بندی کے عمل کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول جاری

25 جون, 2026

حکومت نے محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

9 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں