Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سارہ شریف قتل کیس؛ برطانوی عدالت نے والد، سوتیلی ماں کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سارہ شریف قتل کیس؛ برطانوی عدالت نے والد، سوتیلی ماں کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
14 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

برطانیہ کی ایک عدالت نے لندن کے علاقے ووکنگ میں قتل کی جانے والی 10 سالہ سارہ شریف کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو کمسن بیٹی کو قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پاکستان کے شہر جہلم سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ عرفان، 30 سالہ بینش اور لڑکی کے 29 سالہ چچا فیصل ملک کی اپنی سزا کم کرنے کی درخواستیں مسترد ہو گئیں۔

عدالت نے سالیسٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے عرفان کو عمر بھر کی سخت سزا دینے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

سارہ شریف قتل کے جرم کے اس کے والد کو دسمبر میں 40 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جبکہ مقتولہ کی سوتیلی ماں کو 33 سال تک جیل میں رہنے کا حکم دیا تھا، اس کے چچا کو موت کا سبب بننے یا اس کی اجازت دینے کے جرم میں 16 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سارہ شریف صرف 10 سال کی تھی جب وہ اگست 2023 میں اپنے بستر پر مردہ پائی گئی، اس کا جسم جگہ جگہ سے کٹا ہوا تھا اور زخموں کے نشانات واضح تھے، ان کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور جلنے کے نشانات بھی پائے گئے تھے۔

پوسٹ مارٹم سے پتا چلا تھا کہ سارہ کے جسم پر 100 سے زیادہ زخم تھے اور کم از کم 25 ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ کڑی جنجیل سے تعلق رکھنے والے ان کے 43 سالہ والد عرفان شریف نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے ان کی موت سے چند ہفتے قبل اسے کرکٹ کے بیٹ سے مارا تھا، اس نے اپنے ننگے ہاتھوں سے اس کا گلا گھونٹ دیا اور اس کی گردن کی ہڈی کو توڑ دیا۔

عرفان شریف اور سارہ کی سوتیلی ماں 30 سالہ بینش بتول کو گزشتہ ہفتے لندن کے اولڈ بیلی میں 10 ہفتوں تک مقدمے کی سماعت کے بعد مجرم قرار دیا گیا تھا۔

بچی کے 29 سالہ چچا فیصل ملک کو ان کی موت کا سبب بننے یا اس کی اجازت دینے کا قصوروار پایا گیا تھا۔

سارہ کی موت کے ایک روز بعد تینوں افراد لندن کے جنوب مغرب میں واقع اپنے گھر سے فرار ہو کر 5 دیگر بچوں کے ساتھ پاکستان چلے گئے تھے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
38°C
Jhelum
clear sky
38° _ 38°
43%
1 km/h
بدھ
38 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ن لیگ پارلیمانی بورڈ اجلاس؛ جہلم کے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کیلئے انٹرویو مکمل

10 دسمبر, 2023

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 2 خواتین منشیات فروش گرفتار

27 جنوری, 2025

یوم تکبیر پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کے عبرتناک انجام کا پیغام ہے، ن لیگ فرانس

29 مئی, 2024

جہلم : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 72 گھنٹوں میں 854 مقدمات درج، 2 پولیس اہلکار اور ایکسائز انسپکٹر گرفتار

1 دسمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں