Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: معروف ٹک ٹاکر ارباز بٹ کی موبائل شاپ سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز چوری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: معروف ٹک ٹاکر ارباز بٹ کی موبائل شاپ سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز چوری

عامر کیانی
عامر کیانی
12 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: معروف ٹک ٹاکر ارباز بٹ کی موبائل شاپ سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز چوری، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ریلوے روڈ پر قائم معروف ٹک ٹاکر اربا بٹ کی موبائل شاپ (شاندار موبائلز) میں مبینہ طور پر چوری کی بڑی واردات سامنے آ گئی ہے، جہاں نامعلوم چور مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز چوری کر کے فرار ہو گئے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق چوری کی یہ واردات جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آئی۔ نامعلوم ملزم یا ملزمان دکان کے اندر داخل ہوئے اور انتہائی تسلی کے ساتھ مختلف اقسام کے قیمتی موبائل فونز ایک تھیلے میں جمع کرتے رہے، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بغیر کسی خوف کے فونز سمیٹ رہا ہے۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ دکان سے تقریباً 40 فیصد اسٹاک چوری ہوا، جن میں مختلف ماڈلز کے آئی فونز اور دیگر قیمتی موبائل فونز شامل ہیں۔ مدعی مقدمہ ارباز بٹ کے مطابق دکان کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ چوری شدہ موبائل فونز کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

اربا بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ واقعے کے باوجود پولیس کی جانب سے تاحال سست روی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے مؤثر پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔ ان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے، جس کی مدد سے ملزمان تک پہنچنا ممکن ہے۔

متاثرہ تاجر اور شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرے، چوری شدہ موبائل فونز برآمد کر کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کا سدباب ممکن ہو سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کا آغاز، 10 فروری تک جاری رہے گی

6 جنوری, 2025

پنجاب حکومت نے بھی 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

1 فروری, 2025

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

17 جنوری, 2024

عید پر جہلم میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، سٹی ہاؤسنگ سے 6 گمشدہ بچے پولیس نے بحفاظت لواحقین سے ملا دیے

24 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں