دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم محمد عمران کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے 1 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ دینہ نے کہا کہ منشیات کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔


