Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پدھری میں سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پدھری میں سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
8 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پدھری میں سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں طالبات نے شاندار ٹیبلوز اور مختلف پرفارمنس پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں معروف معالج ڈاکٹر صداقت حسین، سماجی شخصیات راجہ طلعت محمود اور راجہ زاہد محمود اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پدھری کے ہیڈ ماسٹر احمد شاہ شامل تھے۔ ان کے علاوہ محمد مختار، طاہر سمیت طالبات کے والدین اور مقامی معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ سکول آمد پر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ طالبات نے "ویلکم ٹیبلوز” سمیت مختلف موضوعات پر دلکش پرفارمنسز پیش کیں، جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ مسٹریس مسرت وقار نے تمام مہمانوں اور والدین کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ان طالبات کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ مزید کہا کہ آئندہ تعلیمی سال کے داخلے شروع ہو چکے ہیں، والدین سے گزارش ہے کہ اپنی بیٹیوں کو لازمی سکول میں داخل کروائیں اور ارد گرد کے لوگوں کو بھی مفت تعلیم کی سہولت سے آگاہ کریں۔

انہوں نے زور دیا کہ والدین اور اساتذہ کے تعاون سے ہی تعلیم کے فروغ کی یہ مہم کامیاب ہو سکتی ہے اور بچیوں کو ایک روشن مستقبل دیا جا سکتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کاشت کاروں کیلئے بُری خبر! پنجاب حکومت نے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا

10 جنوری, 2025

سوہاوہ میں 15 سالہ لڑکے کو بد فعلی کا نشانہ بنا کر ویڈیو وائرل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

26 جنوری, 2025

جہلم: تجاوزات کے خلاف آپریشن کے چند ہفتوں بعد ریڑھی بان اور کارڈ رکشے دوبارہ سرگرم

20 جنوری, 2026

پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

24 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں