سوہاوہ میں 15 سالہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر کرنے پر تھانہ سوہاوہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم حماد اور حارث کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق تین سال قبل ملزم حماد نے مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی اور اس واقعے کی ویڈیو بنا لی تھی۔ ملزم حماد نے لڑکے کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ ویڈیو وائرل کر دے گا۔
مدعی کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا خوفزدہ تھا اور اس واقعے کے بارے میں کسی کو کچھ بتانے سے ڈرتا رہا۔ چند روز قبل ملزم حارث نے مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔
سوہاوہ پولیس نے مقدمہ نمبر79/2025 بجرم دفعات 376(iii)، 292C، 501اور 198 کے تحت درج کیا اور فوری طور پر ملزم حماد اور حارث کو گرفتار کر لیا.


