جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزم عبداللہ نذیر کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم کی بروقت کارروائی کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


