جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو مزید متحرک ہونے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت کے شروع کردہ فلاحی منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ شہری استفادہ کر سکیں۔
یہ بات انہوں نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سوشل ویلفیئر محکمہ کے زیر انتظام چلنے والے مختلف فلاحی منصوبوں کی تفصیلات پر بریفنگ لی اور دفتری ریکارڈ کا معائنہ کیا۔
انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے تمام فلاحی منصوبوں کی تشہیر میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ شہری ان منصوبوں کے بارے میں آگاہ ہو سکیں اور ان سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
ڈی سی جہلم نے مزید کہا کہ "شہریوں کو سوشل ویلفیئر کے منصوبوں تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور دفتر رابطہ کرنے والے شہریوں کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوامی سطح پر فلاحی منصوبوں کا اثر واضح ہو سکے۔”
انہوں نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی اور عملے کو اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھانے کی ہدایت دی۔


