دینہ کے نواحی علاقے چک اکا کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق ممبر ضلع کونسل ملک صابر حسین (مرحوم) کی دوسری سالانہ برسی کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔
یہ تقریب ان کے صاحبزادگان ملک کاشف، ملک صداقت اور ملک صنم کی جانب سے اہتمام کی گئی، جس میں علاقہ بھر کی نمایاں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
برسی کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، سابق ایم این اے راجہ اسد خان، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، چوہدری سعید اقبال، راجہ شوکت، حاجی ادریز اختر، سعید افضل، چوہدری سہیل ظفر، راجہ لیاقت علی، میاں عتیق، راجہ افراسیاب، میاں علی عنصر، چوہدری محمد افضل، راجہ ظفر، مہر عمران، چوہدری ندیم، غلام مصطفیٰ، چوہدری محمود، ملک تنویر، راجہ جنید، راجہ اظہر، میاں آصف محمود اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
شرکاء نے مرحوم ملک صابر حسین کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصالِ ثواب و بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔ تقریب ایک روحانی اور پُر اثر ماحول میں منعقد ہوئی جہاں شرکاء نے ان کی کمی کو ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔
مرحوم ملک صابر حسین ایک بااصول، عوام دوست اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے، جن کی خدمات کو علاقہ بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔


