دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان زوہیب، ناصر مسیح اور تنزیر سے چوری شدہ بیٹریاں برآمد کر لی ہیں۔ ملزمان نے دینہ شہر میں چوری کی وارداتیں کی تھیں اور مختلف جگہوں سے قیمتی بیٹریاں چوری کی تھیں۔
پولیس نے ان ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ مال برآمد کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور انہیں عدالت میں چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ایس ایچ او تھانہ دینہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔


