Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان: کانسٹیبل محمد رمضان شہید کی اکتیسویں برسی پر پولیس افسران کی حاضری، سلامی اور دعائیہ تقریب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان: کانسٹیبل محمد رمضان شہید کی اکتیسویں برسی پر پولیس افسران کی حاضری، سلامی اور دعائیہ تقریب

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
28 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: کانسٹیبل محمد رمضان شہید (ساکن ڈھڈی تھل، تحصیل پنڈدادنخان، ضلع جہلم) کی اکتیسویں برسی کے موقع پر پنڈدادنخان میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان، ایس ایچ او اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی لحد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب کے دوران پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کانسٹیبل محمد رمضان کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو سراہا گیا۔

کانسٹیبل محمد رمضان سال 1994 میں پنڈدادنخان میں تعینات تھے۔ ڈکیتی کی اطلاع پر فوری طور پر موقع پر پہنچے، جہاں مسلح ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور جام شہادت نوش کیا۔ ہر سال 28 اپریل کو ان کی قربانی کی یاد میں برسی منائی جاتی ہے تاکہ عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والے اس عظیم سپاہی کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ ’’شہداء پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں، انہی کے خون سے ہمارے قومی پرچم کا رنگ گہرا سبز ہے۔ آج کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے کہ ہم عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’جہلم پولیس شہداء کی وارث جماعت ہے۔ ہم اپنے شہیدوں کے لہو کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ شہداء پولیس کے خاندان ہماری ذمہ داری ہیں، ان کی دیکھ بھال اور ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح اور جہلم پولیس پر قرض ہے۔‘‘ شہید کانسٹیبل محمد رمضان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
clear sky
22° _ 22°
69%
3 km/h
بدھ
32 °C
جمعرات
33 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ کی مصروف ترین منگلا روڈ خستہ حالی کا شکار، حادثات میں اضافہ، شہری سراپا احتجاج

9 جنوری, 2026

دینہ: دانتوں کی صحت کے لیے صفائی انتہائی اہم ہے، ڈاکٹر فیض الامین

15 اگست, 2025

گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر کا اعلان

25 مارچ, 2025

سرکاری سکولوں میں معیاری مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

8 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں