Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: فرینکفرٹ میں بھارتی ایمبیسی کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ، بھارت کی جنگی پالیسی کی شدید مذمت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

فرینکفرٹ میں بھارتی ایمبیسی کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ، بھارت کی جنگی پالیسی کی شدید مذمت

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

فرینکفرٹ: بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بڑھتی ہوئی جارحیت اورمقبوضہ کشمیر کے عوام پر جاری مظالم کے خلاف فرینکفرٹ، جرمنی میں بھارتی ایمبیسی کے سامن ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس مظاہرے کا اہتمام ای یو پاک فیڈریشن جرمنی اور پاکستان اوورسیز الائنس فورم (پی او اے ایف) جرمنی نے مشترکہ طور پر کیا۔ احتجاج میں فرینکفرٹ اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رکھی ہیں بلکہ اب وہ براہ راست پاکستان کے خلاف جنگی فضا پیدا کر چکا ہے۔ سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی، میڈیا اور سفارتی سطح پر الزام تراشی، اور اندرونی معاملات میں مداخلت ، یہ سب ایسے جارحانہ اقدامات ہیں جو بھارت کی جانب سے کھلی جنگ کے مترادف ہیں۔

مقررین نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی کا نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا میں امن کو بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

شرکاء نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ“اگر بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اپنے دفاع سے کبھی غافل نہیں، مودی سرکار کو سبق سکھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔”

محمود سعید (ہم ہیں پاکستان)، آزاد حسین (پوچھنا ہے پاکستان)، اعجاز پیارا (پاکستان اوورسیز الائنس)، دانیال اعوان، گیلانی برادران، آمنہ جنجوعہ، اظہر کیانی، زاہد حسین، حافظ محمد عمران ضیاء (چیف ایڈیٹر امید سحر انٹرنیشنل) اور راجہ انجم چوہان نے شرکت کی ۔

ای یو پاک فرینڈشپ یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے مظاہرے میں خصوصی شرکت کی، جبکہ قیادت چیف ایگزیکٹو محمد انصر بٹ نے کی۔ مظاہرے میں شریک افراد نے "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے، جس سے فرینکفرٹ کی فضا گونج اٹھی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز پاکستانی، چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، پاکستان کے دفاع اور کشمیری بھائیوں کی حمایت کے لیے متحد ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
broken clouds
28° _ 28°
44%
2 km/h
اتوار
27 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
31 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان انٹرنیشنل سکول عزیزیہ، جدہ میں شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد

12 دسمبر, 2024

بارسلونا: سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کی جانب سے محمد شہباز بٹ کے اعزاز میں عشائیہ

18 اگست, 2025

پاکستان ہائی کمیشن کے علی نواز ملک سے مختلف شخصیات کی ملاقات

1 دسمبر, 2024

مانچسٹر میں آرائیں ایسوسی ایشن یوکے کے زیر اہتمام سالانہ پروگرام کا انعقاد

5 اکتوبر, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں