جہلم میں سی سی ڈی اور اشتہاری مجرمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک اشتہاری مجرم مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کی آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کی ٹیم اور اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک خطرناک اشتہاری مجرم "مطلوب مہاجر” اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
سی سی ڈی جہلم کے ترجمان کے مطابق ٹیم نے خفیہ اطلاع پر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں اشتہاری مجرمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے سی سی ڈی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
@jhelumupdates جہلم میں بڑی کارروائی #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #jhelum #viralvideos #dina ♬ original sound – Jhelum Updates
ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب عالم مہاجر اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ملزم کا تعلق تھانہ چوٹالہ کے علاقے خورد سے تھا اور وہ علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ مطلوب عالم مہاجر قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ واقعے کے بعد دیگر فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشتبہ افراد کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔


