Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سانجھ پنجابی بیٹھک کے زیر اہتمام کتاب "میں بیٹی” کی تقریب رونمائی و ایوارڈز کی پروقار تقریب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سانجھ پنجابی بیٹھک کے زیر اہتمام کتاب "میں بیٹی” کی تقریب رونمائی و ایوارڈز کی پروقار تقریب

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
22 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: بین الاقوامی ادبی تنظیم "چراغ پاکستان” اور "سانجھ پنجابی بیٹھک” سیالکوٹ کے اشتراک سے کتاب "میں بیٹی” کی تقریب رونمائی و ایوارڈز کی تقسیم کی پروقار تقریب دی سیوی اسکول جہلم میں منعقد ہوئی، جس میں علمی، ادبی، سماجی اور صحافتی حلقوں کی نامور شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ (چیئرمین عاشق حسین خان میموریل آرگنائزیشن، حاصل پور) نے کی، جب کہ تقریب کی نظامت کے فرائض سید شاہجہان احمد نے ادا کیے۔ تلاوت قاری محمد مبشر خان نے پیش کی اور نعت مزدلفہ عادل نے پیش کی۔

محفل کی میزبان ادبی و سماجی شخصیت آئمہ درانی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہیں فروغ ادب کے لیے خدمات کے اعتراف میں "دخترِ جہلم” کا خطاب اور فخرِ ادب ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب میں چھ کتابوں کے مصنف اور ماہرِ تعلیم محمد برہان الحق جلالی اور صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع جہلم، ماہر تعلیم و شاعر احسان شاکر کو پروفیسر اصغر سودائی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سانجھ پنجابی بیٹھک کے بانی ظفر بٹ نے مادر ملت فاطمہ جناح ایوارڈ، اصغر سودائی میموریل ایوارڈ اور بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ بھی مختلف شخصیات میں تقسیم کیے۔

کتاب "میں بیٹی” کے شریک مصنفین کو بھی اظہار خیال کا موقع دیا گیا اور انہیں چراغ ادبی ایوارڈز و اسناد سے نوازا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جنید محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ "ادب کی پہچان مٹی کی طرح ہوتی ہے، سادہ، سچّا اور مضبوط۔ کتاب میں شامل تمام لکھاریوں نے بیٹی کے کردار کو خوبصورتی سے اجاگر کیا ہے”۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں صدر پریس کلب سوہاوہ بابر کیانی، چیف ایڈیٹر روزنامہ صدائے مسلم طاہر محمود مرزا، اور چوہدری ارسلان جاوید مونن (سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، جہلم) نے بھی خطاب کیا اور ادب و معاشرتی شعور کو اجاگر کرنے پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

مفتی محمد شیر خان نے بیٹی کے اسلامی مقام و مرتبے پر روشنی ڈالی اور مسلمان بیٹی کو باعثِ فخر قرار دیا۔

آخر میں صدارتی خطاب میں ڈاکٹر خضر حیات خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ "میں بیٹی” بیسویں انتھالوجی کتاب ہے، جس میں دنیا بھر سے 55 لکھاریوں نے حصہ لے کر ان بیٹیوں پر مضامین تحریر کیے جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر کاشف اعوان اور ڈاکٹر خضر حیات خان کی کتب کو سال کی بہترین کتاب ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو پرتکلف ضیافت دی گئی اور میزبان آئمہ درانی نے کتاب "میں بیٹی” کی نقول شرکاء میں تقسیم کیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ تنظیم آئندہ بھی ادب، تعلیم اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رکھے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
53%
3 km/h
بدھ
34 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

3 نومبر, 2023

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں کمپیوٹرز آپریٹرز کی غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کیلئے 4رکنی قائم

4 جولائی, 2025

جہلم: وطن کی خاطر قربانی دینے والوں کی تاریخ محفوظ رکھنا ہم پر فرض ہے، عبدالشکور ملک

8 ستمبر, 2025

برطانوی ویزے کیلئے جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے والا گرفتار

25 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں