Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنجاب میں سی سی ڈی کا کریک ڈاؤن، گینگسٹرز پناہ کی تلاش میں دربدر، کئی جرائم چھوڑنے پر مجبور
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنجاب میں سی سی ڈی کا کریک ڈاؤن، گینگسٹرز پناہ کی تلاش میں دربدر، کئی جرائم چھوڑنے پر مجبور

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
7 جولائی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر مؤثر اور کامیاب کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ کی قیادت میں جرائم کے خلاف ایسا سخت گیر اور مؤثر ایکشن دیکھنے میں آیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں دربدر ہو گئے ہیں، بعض نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، جب کہ کچھ زیر زمین چلے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نے صرف ڈیڑھ ماہ کے مختصر عرصے میں 130 سے زائد گینگسٹرز کو گرفتار کیا، جو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء، اغواء برائے تاوان، قبضہ، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ ان تمام کارروائیوں میں سی سی ڈی نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان آرگنائزڈ گروپوں کو ان کے ٹھکانوں سے ٹریس کر کے قانون کی گرفت میں لایا۔

یہی نہیں سی سی ڈی نے ڈیڑھ ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد انتہائی خطرناک اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے، جن میں متعدد ایسے ملزمان بھی شامل ہیں جو عرصہ دراز سے قانون کی گرفت سے بچتے پھر رہے تھے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اب صورت حال اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ متعدد نامی گرامی جرائم پیشہ افراد نے اپنی جان بچانے اور نیا راستہ اپنانے کے لیے مساجد کے علمائے کرام سے رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ جرم سے توبہ کر سکیں۔

شہریوں نے ان شاندار کامیابیوں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزائیں دی جائیں تاکہ پنجاب کو جرائم سے پاک اور ملک کا پرامن ترین صوبہ بنایا جا سکے۔

عوام کا کہنا ہے کہ غریب، محنت کش، مزدور اور سفید پوش طبقے کے دلوں سے جرائم کا خوف ختم کرنا اب سی سی ڈی کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
broken clouds
35° _ 35°
52%
3 km/h
منگل
34 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ کی نیلی جل کر راکھ ہو گئی

28 جون, 2026

ریسکیو 1122 جہلم نے یوم عاشورہ کے موقع پر 1501 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی

18 جولائی, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں عید کے دوسرے روز بارش کی پیشگوئی

16 جون, 2024

جہلم میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 5 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

11 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں