Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 جولائی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام 13 جولائی کو ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جو دن 11 بجے سے 1 بجے تک جاری رہا۔

یہ کیمپ ببوٹ شرقی کے مقام پر لگایا گیا، جس کا مقصد علاقے کے ضرورت مند اور سفید پوش طبقے کو صحت کی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کرنا تھا۔ آج کے کیمپ میں ماہرینِ اطفال (چائلڈ اسپیشلسٹ) اور ماہرینِ امراضِ جلد (سکن اسپیشلسٹ) پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا، مکمل توجہ کے ساتھ طبی مشورے دیے اور تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو اپنی تمام فلاحی خدمات شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی انجام دے رہی ہے۔

کیمپ کا دورہ صاحبِ مجاز لطیف بٹ اویسی صاحب نے بھی کیا، جنہوں نے طبی عملے اور منتظمین کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے ایک فلاحی خدمت کا بہترین نمونہ قرار دیا۔

اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے کہا کہ ان کا مقصد صرف جسمانی علاج نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت اور محروم طبقات تک سہولیات پہنچانا ہے۔ فاؤنڈیشن بلا کسی سیاسی یا مذہبی تفریق کے ملک بھر میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس تنظیم کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوانؒ نے رکھی تھی، جبکہ اس کی موجودہ سرپرستی امیر عبدالقدیر اعوان کر رہے ہیں۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ کیمپ کے اختتام پر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسی جذبے اور نیک نیتی سے مستقبل میں بھی ملک بھر میں فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
54%
2 km/h
اتوار
33 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا قتل: ’دو مرتبہ مسلمانوں کو گاڑی تلے کچلنے کا خیال آیا۔۔۔ اس خاندان کو دیکھا تو خود کو روک نہ سکا‘

15 نومبر, 2023

جہلم میں اسپیشل بچوں کے سکول میں آگ لگ گئی، سامان جل کر خاکستر

4 نومبر, 2024

عید الاضحیٰ؛ جہلم سے پردیسیوں کی گھروں کو روانگی شروع، کرایوں میں ہوشربا اضافہ

5 جون, 2025

ایجنٹوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے 5 ہزارپاکستانی یورپ میں لاپتہ

23 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں