Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مسلسل اللہ کی نا فرمانی بندے کے دل کو سیا ہ کر دیتی ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مسلسل اللہ کی نا فرمانی بندے کے دل کو سیا ہ کر دیتی ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
12 ستمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ آج معاشرے کی یہ حالت ہے کہ لوگ برائی کو اچھائی سمجھ کر کرتے ہیں اور پھر اس پر فخر بھی کیا جاتا ہے۔یہ یاد رہے کہ جو بھی عمل ہم کر رہے ہیں وہ اللہ کے روبرو کر رہے ہیں۔فرشتے بھی ہمارے اعمال لکھ رہے ہیں لیکن اللہ کریم ذاتی طور پر ہمارے ارادوں سے لے کر ہمارے اعمال تک سے واقف ہیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کا احسان کہ ہمیں نبی کریم ﷺ کا اُمتی ہونا عطا فرمایا،ایمان عطا فرمایا اپنی بندگی کو پیدا فرمایا ہمیں اپنی نگرانی کی ضرورت ہے اللہ کریم معاف فرمانے والے ہیں ہمیں توبہ کرنے کی ضرورت ہے جو وقت زندگی کا بچ گیا ہے اس میں اپنا جائزہ لیں کہ ہم کس راستے پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو اللہ کا انکار کرتے ہیں اللہ کریم نے ان پر اپنی لعنت کی ہے،لعنت سے مراد اللہ کی رحمت سے دوری ہے۔انکار کی دو قسمیں ہیں ایک وہ لوگ جو شروع سے ہی اللہ کا انکار کرتے ہیں شرک کرتے ہیں دوسرے وہ جو زبان سے اقرار تو کرتے ہیں لیکن عملاً وہ بھی انکار کر رہے ہوتے ہیں۔ایمان ایک دعوی ہے اور اس کے گواہ ہمارے اعمال ہیں اگر ہمارے اعمال اس دعوے کی گواہی نہیں دے رہے تو اس دعوے کا کوئی بھروسہ نہیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ آج دنیا میں جو مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے اس کی وجہ یہ نہیں کہ ہم تعداد میں کم ہیں یا طاقت میں کم ہیں بلکہ ہمارے ایمان کی کمزوری کی وجہ سے ہم دنیا میں رسوا ہو رہے ہیں۔عالم خلق میں انسان کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جب مرکز خرابی کرتا ہے تو اس کے اثرات ہر جگہ پر جاتے ہیں۔فساد اور نقصان کا سبب بنتا ہے۔ہمیں اپنے معاملات کو اللہ کے سپرد کرنے چاہیے۔اللہ پر توکل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ایک دن آنے والا ہے جب ہر شئے سامنے آ جائے گی اس دن کوئی عذر کام نہیں آئے گا۔

یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع 13،14 ستمبر 2025 بروز ہفتہ اتوار جاری ہے جس میں بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر امیر عبدالقدیر اعوان اتوار دن گیارہ بجے خطاب کریں گے اور خصوصی دعا بھی ہوگی۔دعوت عام ہے کہ اس بابرکت پروگرام میں شامل ہو کر اپنے دلوں کو برکات نبوت ﷺ سے منور کیجیے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اپنی پارٹی کو ووٹ نہ دیا تو پی ٹی آئی کو دیں گے، گیلپ پول میں دلچسپ انکشاف

14 مارچ, 2024

جہلم: ٹیچر کے عشق میں مبتلا نوجوان کی کالج کے چھت پر فائرنگ، اساتذہ اور طالبات کو یرغمال بنا لیا، نوجوان گرفتار

17 مئی, 2024

ڈیول کیرج وے للِہ تا جہلم روڈ پر مٹی کے طوفان نے شہریوں اور تاجروں کو پریشان کر دیا

8 جون, 2026

ضلع جہلم میں گرانفروشوں کے خلاف ایکشن، 1135 دکانداروں کو بھاری جرمانے، 2 دکانیں سیل

27 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں