جہلم: توصیف بیگ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت میں جو لذت ہے وہ دنیا کے کسی اور کام میں نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے کہ ’’میری مخلوق کو راضی کر لو، میں تمہارے ساتھ راضی ہو جاؤں گا۔‘‘
ان خیالات کا جہلم کی معروف سماجی شخصیت اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی چیئرمین توصیف بیگ نے شہر کے وسط میں قائم کیے گئے رزق لنگر خانہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ توصیف بیگ نے کہا کہ لوگوں کی فی سبیل اللہ خدمت دراصل اللہ کے حکم کی تعمیل ہے، میں اللہ کے رزق کو اللہ کی ہی مخلوق میں تقسیم کرتا ہوں اور اس عمل میں میرا کوئی کمال نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک بھوکے کو اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے پیٹ بھر کر کھانا کھلانا کوئی بڑا کام نہیں، میں درجنوں ایسے کام اللہ کے ساتھ کاروبار کی نیت سے کر رہا ہوں تاکہ میرا خدا میرے ساتھ راضی ہو جائے۔ لنگر خانے پر روزانہ سینکڑوں افراد کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا مہیا کیا جاتا ہے۔


